2025
مدد منجانب ایک کامل منبع
فروری 2025


ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، فروری 2025

مدد منجانب ایک کامل منبع

اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کِس جدوجہد سے دوچار ہیں، یِسُوع مسِیح آپ کی مدد کرے گا جب آپ اُس کی طرف رُجُوع لائیں گے۔

یِسُوع مسِیح

نمونہ، از جینیٹ بورپ

کسی نہ کسی وقت ہم سب کو تھوڑی بہت مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض اوقات بہت زیادہ مدد۔ سچ تو یہ ہے، عموماً زندگی بہت زیادہ بہتر ہوتی ہے جب آپ اکیلے جانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح آپ کی مدد، اُمید، اور طاقت کا کامل منبع ہے۔ وہ آپ کو بہتری کے لیے تبدیل کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے—شاید اُن طریقوں سے بھی جن کو آپ ممکن نہیں سمجھتے۔

دِل کی تبدیلی

کیا آپ نے کبھی دُعا کی ہے کہ خُدا آپ کے دُشمنوں کے دِلوں کو نرم کرے؟ اگر ایسا ہے تو، آپ اچھی صُحبت میں ہیں (دیکھیں 3 نیفی 12:‏48؛ مرونی 7:‏48)۔ اگرچہ مورمن کی کتاب جیسے آپ کے دُشمن نہیں ہیں (آپ جانتے ہیں، دشمن ہتھیاروں سے لیس ہیں اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں)، آپ نے شاید دُعا کی ہو کہ خُدا کسی ایسے شخص کے دِل کو نرم کرے جو آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا تھا۔

لیکن کیا آپ نے کبھی دُعا کرنے اور خدا سے اپنے دل کو نرم کرنے کی التجا کرنے کا سوچا ہے؟ شاید آپ کو كِسی کو مُعاف کرنے میں مُشكل درپیش ہو۔ یا آپ نہ چاہتے ہُوئے بھی غُصہ کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ یا آپ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ زیادہ مہربانی سے پیش آنا چاہتے ہیں اِس حقیقت کے باوجود کہ وہ کبھی کبھی آپ کو پریشان کرتے ہیں۔

”[یسوع مسِیح] آپ کے دِل کو اور زِندگی کو بدل دے گا۔ تھوڑا تھوڑا کر کے، آپ بڑھیں گے اور مزید اُس کی مانِند بن جائیں گے۔ اُس کے ساتھ آپ کا عہد کا رابطہ آپ کو اُس کی قدرت تک زیادہ رسائی بخشے گا“ (برائے مضبوطی نوجوانان: انتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ [2022]، 8، تاکید شامل ہے)۔

کیا یہ عظیم وعدہ نہیں ہے؟ اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس چیز سے نپٹ رہے ہیں، اگرچہ آپ كا اپنا ہی دِل ہو، یِسُوع مسِیح آپ کی مدد كر سكتا ہے۔ آپ آج کیسے اُس کی طرف رُجُوع لا سکتے ہیں؟

لڑکا