نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا
مشاورتی مجالِس برائے معلمین—والدین اور بلائے گئے معلمین کے لیے


”مشاورتی مجالِس برائے معلمین—والدین اور بلائے گئے معلمین کے لیے،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (2022)

””مشاورتی مجالِس برائے معلمین،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

سنڈے سکُول کی کلاس

مشاورتی مجالِس برائے معلمین—والدین اور بلائے گئے معلمین کے لیے

ہر وارڈ میں والدین اور بُلائے گئے معلمین کے لیے سہ ماہی مشاورتی مجالِس برائے معلمین کا اِنعقاد ہونا چاہیے۔ اِن مجالِس میں، والدین اور دیگر معلمین مِثلِ مسِیح تدریس کے اُصُولوں کے بارے میں باہم مشاورت کر سکتے ہیں (دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا، 13.4، 13.5، 17.4، 17.5، گاسپل لائبریری)۔

مشاورتی مجالِس برائے معلمین کے دونوں قِسم کے اِجلاس سہ ماہی میں ایک مرتبہ اِتوار کی 50 مِنٹ کی کلاس کے دوران میں مُنعقد کیے جاتے ہیں۔

والدین کے لیے مشاورتی مجالِس برائے معلمین

اِن مجالِس کی قیادت کون کرتا ہے؟ عام طور پر، سنڈے سکُول کی صدارت مشاورتی مجالِس برائے معلمین کی قیادت کرتی ہے۔ اَلبتہ، بِشپ صاحبان کی صدارت کبھی کبھار دُوسرے اَرکان کو مجالِس کی قیادت کے لیے مُقرر کر سکتی ہے۔

وارڈ کی مشاورتی مجلس، سنڈے سکُول کی صدارت کی معاونت سے، والدین کے لیے مشاورتی مجالِس برائے معلمین کی نِگرانی کرتی ہے۔ وہ والدین اور خاندانوں کی ضرُوریات کے بارے میں باہم مشاورت کرتے ہیں، اور وہ اِس بات کا تعین کرنے کے لیے مِل کر کام کرتے ہیں کہ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا سے کون سے اُصُول اِن ضرُوریات کو بہترین طریقے سے پُورا کریں گے۔

کِس کِس کو شِرکت کرنی چاہیے؟ وارڈ کی مشاورتی مجلس طے کرتی ہے کہ آیا مخصُوص والدین کو دعوت دی جائے یا حاضری اُن سب لوگوں کے لیے کُھلی رکھی جائے جو شِرکت کرنا چاہتے ہیں۔

اِن اَجلاسوں کا اِنعقاد کب ہونا چاہیے؟ والدین کے لیے مشاورتی مجالِس برائے معلمین کسی بھی اِتوار کو مُنعقد کی جا سکتی ہے، جو وارڈ کی مشاورتی مجلس طے کرتی ہے۔

بُلائے گئے معلمین کے لیے مشاورتی مجالِس برائے معلمین

اِن مجالِس کی قیادت کون کرتا ہے؟ عام طور پر، سنڈے سکُول کی صدارت کا ایک رکن بُلائے گئے معلمین کے لیے مشاورتی مجالِس برائے معلمین کے اِجلاسوں کی قیادت کرتا ہے۔ اَلبتہ، بِشپ صاحبان کی صدارت کبھی کبھار دُوسرے اَرکان کو مجالِس کی قیادت کے لیے مُقرر کر سکتی ہے۔

وارڈ کی مشاورتی مجالِس، سنڈے سکُول کی صدارت کی معاونت سے بُلائے گئے معلمین کے لیے، مشاورتی مجالِس برائے معلمین کی نِگرانی کرتی ہے۔ وہ معلمین اور متعلمین کی ضرُوریات کے بارے میں باہم مشاورت کرتے ہیں، اور وہ اِس بات کا تعین کرنے کے لیے مِل کر کام کرتے ہیں کہ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا کے کون سے اُصُول اِن ضرُوریات کو بہترین طریقے سے پُورا کریں گے۔

کِس کِس کو شِرکت کرنی چاہیے؟ ہر وہ شخص جو وارڈ میں کورم یا کلاس کو پڑھاتا ہے اُسے مشاورتی مجالِس برائے معلمین کے اِجلاسوں میں شِرکت کرنی چاہیے۔ کورم اور تنظیم کے صدارتی اَراکین کو بھی مدعُو کِیا جاتا ہے۔

اِن اِجلاسوں کا اِنعقاد کب ہونا چاہیے؟ معلمین اِتوار کو مشاورتی مجالِس برائے معلمین میں اُس وقت شرکت کرتے ہیں جب وہ اپنی باقاعدہ کلاس نہیں پڑھا رہے ہوتے۔

  • کہانتی جماعتوں، ریلیف سوسائٹی، اورانجمنِ دختران کے معلمین مقامی راہ نُماؤں کی طرف سے مُقرر کردہ، پہلے یا تِیسرے اِتوار کو اِن مشاورتی مجالِس میں شِرکت کر سکتے ہیں۔

  • سنڈے سکُول کی کلاس کے معلمین مقامی راہ نُماؤں کی طرف سے مُقرر کردہ، دُوسرے یا چوتھے اِتوار کو اِن مشاورتی مجالِس میں شِرکت کر سکتے ہیں۔

  • پرائمری کے معلمین وارڈ کی صدارت برائے پرائمری اور سنڈے سکُول کی طرف سے مُقرر کردہ، کسی بھی اِتوار کو اِن مشاورتی مجالِس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اگر مطلوب ہو، تو پرائمری کے معلمین دُوسرے معلمین سے الگ بچّوں کی تدرِیس کی مُنفرد ضرُوریات کے بارے میں مشورت کے لیے اِکٹھے ہو سکتے ہیں۔ ایسا 20 منٹ کی حمدوثنا کے دوران میں، اِتوار کی باقاعدہ عِبادت سے پہلے یا بعد میں، یا ہفتے کے کسی اور دِن ہو سکتا ہے۔ پرائمری کے معلمین کے لیے ایک سہ ماہی کے دوران میں ایک سے زائد مشاورتی مجالِس مُنعقد کی جا سکتی ہیں، تاکہ تمام پرائمری معلمین ایک ہی وقت میں پرائمری کی جماعتوں سےغیر حاضر نہ ہوں۔ (توجہ فرمائیں: حسبِ ضرُورت، پرائمری صدارت مُتبادل معلمین کو ذِمہ داری دیتی ہے، کلاسوں کو یک جا کرتی ہے، یا پرائمری کے معلمین کو مشاورتی مجالِس برائے معلمین کے اِجلاسوں میں شِرکت کی اِجازت دینے کے لیے دیگر اِنتظامات کرتی ہے۔)

اِجلاسوں کے لیے خاکہ

مشاورتی مجالِس برائے معلمین—والدین اور بُلائے گئے معلمین دونوں کے لیے—اِس خاکے پر عمل کریں:

  1. باہم اِشتراک اور مشاورت کریں (تقریباً 20 مِنٹ)۔ والدین یا معلمین کو مدعُو کریں کہ وہ بتائیں کہ جب وہ گھر یا اپنی کلاسوں میں اِنجِیل کی تعلیم دیتے ہیں تو کیا چیزیں اچھی ہو رہی ہیں۔ وہ اُن مُشکلات کا بھی بتا سکتے ہیں جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں یا وہ چیزیں جن میں وہ بہتری لانا چاہتے ہیں۔

  2. اِکٹھے سیکھیں (تقریباً 15 مِنٹ)۔ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا کے اُصُولوں میں سے کسی ایک پر والدین یا معلمین کے ساتھ تبادلہِ خیال کریں۔ اِن مُباحثوں کے لیے آ، میرے پیچھے ہو لے کو بھی وسیلہ کے طور پر اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔

  3. منصُوبہ بنائیں اور دعوت دیں (تقریباً 10 مِنٹ)۔ والدین یا معلمین کو دعوت دیں کہ وہ بتائیں کہ اُنھوں نے مجالِس میں کیا سیکھا اور وہ اِسے کیسے لاگُو کرنے کا منصُوبہ رکھتے ہیں۔

6:15