” ضمیمہ ا: والدین کے لیے—اپنے بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب پُرانا عہد نامہ 2026 (2026)
”ضمیمہ ا،“ آ، میرے پیچھے ہو لے: پُرانا عہد نامہ 2026
ضمیمہ ا
والدین کے لیے—اپنے بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا
چُوں کہ آسمانی باپ آپ سے پیار کرتا، آپ پر بھروسا کرتا ہے، اور آپ کی صلاحیت کو جانتا ہے، اُس نے آپ کو موقع دِیا ہے کہ آپ اپنے بچّوں کی اُس کے عہد کے راستے پر داخل ہونے اور ترقی کرنے میں مدد کریں، جو اَبَدی زندگی کا راستہ ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود 25:68–28)۔ اِس میں اُن کی مُقدّس عہُود باندھنے اور اُن پر قائم رہنے کی تیاری میں مدد کرنا، جیسا کہ بپتِسمے کا عہد اور ہَیکَل میں باندھے گئے عہُود شامل ہیں۔ اِن عہُود کے ذریعے، آپ کے بچّے خوشی سے نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنا تعلُق اُستوار کریں گے۔
آپ کے بچّوں کو عہد کی راہ کے اِس سفر کے لیے تیار کرنے کے بُہت سے طریقے ہیں، اور آسمانی باپ اُن کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ دریافت کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ جب آپ اِلہام کے خواہاں ہوتے ہیں، تو یہ بات ذہن نِشین کر لیں کہ سِیکھنے کا سارا عمل طے شُدہ اسباق کے دوران میں نہیں ہوتا ہے۔ دَرحقیقت، گھر میں سِیکھنے کے عمل کے لیے جو چیز نہایت تقویت بخش ہوتی ہے وہ مثال اور چھوٹے چھوٹے، سادہ تعلیم دینے کے لمحوں کے ذریعے سے سِیکھنے کے مواقع—جو قُدرتی طور پر روزمرہ کی زندگی میں ہوتے ہیں۔ جیسا کہ عہد کی راہ پر چلنا، زندگی بھر ایک مسلسل عمل ہے، ویسے ہی عہد کی راہ کے بارے میں سِیکھنا بھی ہے۔ (دیکھیے ”گھر اور خاندان،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا [2022]، 30–31۔)
ذیل میں چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جو مزید اِلہام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ آپ پرائمری کی عمر کے بچّوں کو پڑھانے کے لیے اضافی تجاویز یہاں پر تلاش کر سکتے ہیں ”ضمیمہ ب: پرائمری کے لیے—بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا۔“
بپتِسما اور اِستحکام
نِیفی نے سِکھایا کہ ”وہ دروازہ جِس کے وسِیلے سے“ [ہم] راہِ عہد میں داخل ہوتے ہیں ”توبہ اور پانی سے بپتِسما ہے“ (2 نِیفی 31:17)۔ اپنے بچّوں کو بپتِسما اور اِستحکام کی تیاری میں مدد کرنے کی آپ کی کاوِشیں اُن کو ثابت قدمی سے اُس راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔ اِن کاوِشوں کا آغاز یسُوع مسِیح پر اِیمان اور توبہ کی بابت تعلیم کے ساتھ ہوتا ہے۔ اِن میں یہ بھی شامِل ہے کہ ہم ہر ہفتے عِشائے ربّانی لے کر اپنے بپتِسمے کے عہُود کی تجدید کیسے کرتے ہیں۔
نِیفی نے سِکھایا کہ ”وہ دروازہ جِس کے وسِیلے سے“ [ہم] راہِ عہد میں داخل ہوتے ہیں ”توبہ اور پانی سے بپتِسما ہے“ (2 نِیفی 31:17)۔
یہاں چند ذرائع ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں: 2 نیفی 31؛ خصُوصی شُمارہ برائے فرینڈ رسالہ بپتِسما کے بارے میں؛ موضوعات اور سوالات، ”بپتِسما،“ گاسپل لائبریری۔
-
جب بھی آپ کوئی ایسا تجربہ پاتے ہیں جو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر آپ کے اِیمان کو مضبُوط کرتا ہے، تو اِسے اپنے بچّوں کو بتائیں۔ اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اِیمان ایسی چیز ہے جو زِندگی بھر مضبُوط سے مضبُوط تر ہوتی جاتی ہے۔ بپتِسمے سے پہلے آپ کا بچّہ مسِیح پر مضبُوط اِیمان کو فروغ دینے کے لیے کون سے چند کام کر سکتا ہے؟
-
جب آپ کا بچّہ غلط اِنتخاب کرتا ہے، تو توبہ کی نعمت کے بارے میں خُوشی سے بات کریں۔ اور جب آپ کوئی غلط اِنتخاب کرتے ہیں، تو اُس خُوشی کو بیان کریں جو توبہ کرنے سے آپ کو مِلتی ہے۔ گواہی دیں کہ کیوں کہ یِسُوع مسِیح نے ہمارے گُناہوں کے لیے دُکھ سہا اور مُوا، ہم روزانہ توبہ کر سکتے، معافی پا سکتے، اور تبدیل ہونے کی قوت پا سکتے ہیں۔ جب آپ کا بچّہ معافی کا خواہاں ہوتا ہے تو، فراخ دِلی اور خُوشی سے معاف کریں۔
-
اپنے بچّے کو اپنے بپتِسما کے بارے میں بتائیں۔ تصاویر دکھائیں اور یادوں کا تذکرہ کریں۔ بات چیت کریں کہ بپتِسما کے عہُود نے یسُوع مسِیح کو بہتر طور پر جاننے میں آپ کی مدد کیسے کی ہے، اور آپ کے عہُود کیسے آپ کی زندگی کو بابرکت بنانا جاری رکھے ہُوئے ہیں۔ اپنے بچّوں کی سوالات پوچھنے کے لیے ہمت افزائی کریں۔
-
جب آپ کے خاندان یا آپ کی وارڈ میں بپتِسما ہو، تو اپنے بچّے کو دِکھانے کے لیے لے کر جائیں۔ آپ اور آپ کے بچّے نے جو دیکھا اور محسُوس کِیا اُس کے بارے میں باہم بات کریں۔ اگر مُمکن ہو تو، بپتِسما لینے والے شخص سے بات کریں اور درج ذیل سوالات پوچھیں: ”آپ نے یہ فیصلہ کیسے کِیا؟ آپ نے تیاری کیسے کی؟“
-
جب بھی آپ اپنے بچّے کو کوئی ایسا کام کرتے ہُوئے دیکھتے ہیں جس کا اُس نے کرنے کا وعدہ کِیا تھا، تو خُلوصِ دِل سے تعریف کریں۔ نِشان دہی کریں کہ وعدوں کو پُورا کرنا ہمیں اُن عہُود پر قائم رہنے کی تیاری میں مدد دیتا ہے جو ہم بپتِسما کے وقت باندھتے ہیں۔ جب ہم بپتِسما پاتے ہیں تو ہم خُدا سے کیا وعدہ کرتے ہیں؟ وہ ہم سے کیا وعدہ کرتا ہے؟ (دیکھیں مُضایاہ 18:8–10، 13۔)
-
بات چیت کریں کہ کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخِری ایّام کا رُکن ہونا آپ کے لیے کیسے برکت کا باعث ہے۔ مثال کے طور پر، آپ دُوسروں کی خدمت کرنے اور دُوسرے آپ کی خدمت کرنے سے آسمانی باپ اور یسُوع مسِیح کے قریب کیسے ہُوئے ہیں؟ کلِیسیا کے رُکن ہوتے ہُوئے دُوسروں کی خِدمت اور تقویت کرنے کے طریقوں کی بابت سوچنے میں اپنے بچّے کی مدد کریں۔ اُن کی اُس خُوشی کا تجربہ پانے اور پہچاننے میں مدد کریں جو خدمت سے آتی ہیں۔
-
جب آپ اور آپ کا بچّہ اِکٹھے رُوحانی تجربہ پاتے ہیں (جیسا کہ کلِیسیا میں، صحائف کا مُطالعہ کرنا، یا کِسی کی خِدمت کرنا)، تو اُنھیں اپنے رُوحانی احساسات یا تاثرات کے بارے میں بتائیں۔ اپنے بچّوں کو دعوت دیں کہ وہ بتائیں وہ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔ اُن مختلف طریقوں پر غور کریں جِن سے رُوح لوگوں سے ہم کلام ہوتا ہے، بشمول اُن طریقوں کے جِن سے وہ آپ سے ذاتی طور پر کلام کرتا ہے۔ جب آپ کا بچّہ رُوحُ القُدس کے تاثرات کا تجربہ کر رہا ہو تو اُس کی ایسے لمحات کو پہچاننے اور بانٹنے میں مدد کریں۔
-
گاسپل لائبریری کے مجموعہ میں سے چند ویڈیو اکٹھے دیکھیں جِس کا عنوان ہو ”اُس کی سُنو!“ اُن مُختلف طریقوں کے بارے میں باہم مِل کر بات چیت کریں جِن سے خُداوند کے خادم اُس کی آواز کو سُنتے ہیں۔ اپنے بچّے کو اِس بابت تصویر بنانے یا ویڈیو بنانے کا کہیں کہ وہ نجات دہندہ کی آواز کو کیسے سُنتے ہیں۔
-
عِشائے ربّانی کو اپنے خاندان میں ایک مُقدّس اور پُر مُسرت موقع بنائیں۔ عِشائے ربّانی کے دوران میں یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکُوز کرنے کے بارے میں اپنے بچّوں کے ساتھ گُفت گُو کریں۔ اپنے بچّوں کو یہ دِکھانے کے لیے کہ عِشائے ربّانی اُن کے لیے مُقدّس ہے اِس کا لائحہ عمل تیار کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ مثال کے طور پر، عِشائے ربّانی کی دُعا کے الفاظ کو سُننا ہمیں ہمارے بپتِسما کے عہُود یاد دِلا سکتا ہے۔
-
بچّوں کی بپتِسما اور اِستحکام کی تیاری میں مدد کے لیے فرینڈ رسالہ کے کئی شُماروں میں مضامین، کہانیاں، اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ اپنے بچّے کو اپنے ساتھ پڑھنے اور لُطف اندوز ہونے کے لیے کُچھ مُنتخب کرنے دیں۔ (مزید مجموعہ ”بپتِسما کی تیاری“ گاسپل لائبریری کے بچّوں کے حِصّہ میں دیکھیے۔)
کہانتی قُدرت، اِختیار، اور کُنجیاں
کہانت خُدا کی قُدرت اور اِختیار ہے جِس کے وسِیلے سے وہ اپنے بچّوں کو برکت دیتا ہے۔ زمین پر کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام میں آج بھی خُدا کی کہانت موجود ہے۔ ”کلِیسیا کے تمام اَرکان جو اپنے عہُود پر قائم رہتے ہیں—عورتیں، مرد، اور بچّے—اپنے گھرانوں میں خود کو اور اپنے خاندانوں کو مضبُوط کرنے کے لیے خُدا کی کہانت کی قُدرت سے نوازے جاتے ہیں“ (عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقُدسِینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا، 3.6، گاسپل لائبریری)۔ یہ قُدرت ارکان کی اپنی اِنفرادی زِندگیوں اور خاندانوں میں خُدا کے کارِ نجات اور سرفرازی کو سرانجام دینے میں مدد کرے گی (دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 2.2)۔
جب مَرد اور خواتین کلِیسیائی بُلاہٹوں میں خِدمت کرتے ہیں، تو وہ کہانتی اِختیار کے ساتھ، اُن کی ہدایت سے ایسا کرتے ہیں جو کہانتی کُنجیوں کے حامل ہوتے ہیں۔ آسمانی باپ کے تمام بچّے—اُس کے بیٹے اور اُس کی بیٹیاں—برکت پائیں گے جب وہ کہانت کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔
ہم کہانتی اِختیار کے وسِیلے سے رسُومات پاتے ہیں۔ ”کلِیسیا کے اہل مَرد اَرکان کہانتی اختیار اور کہانتی عُہدوں پر کہانت عطا کیے جانے کے ذریعے مقرر کیے جاتے ہیں“ (عمُومی راہ نُما کِتاب، 3.4)۔ وہ جو کہانتی عہدوں کے حامل ہوتے ہیں کہانتی رُسُوم ادا کرنے کے لیے کسی کے ذریعے اختیار پا سکتے ہیں جو کہانتی کُنجیاں رکھتے ہیں۔
کہانت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے،“ لیحونا، نومبر 2019، 76–79؛ رسل ایم نیلسن، ”کہانتی قُدرت کا مول،“ لیحونا، مئی 2016، 66–69؛ ”کہانتی اُصُول،“ باب 3 بمطابق عمُومی راہ نُما کِتاب۔
-
کہانتی رُسُوم کو اپنی خاندانی زِندگی کا مُستقل حِصّہ بنائیں۔ مثال کے طور پر، ہر ہفتے عِشائے ربّانی کی رُوحانی تیاری کے لیے اپنے بچّے کی مدد کریں۔ آپ کا بچّہ جب بیمار ہو یا اُسے تسلی یا ہدایت پانے کی ضرورت ہو تو اُسے کہانتی برکات پانے کی ترغیب دیں۔ اُن طریقوں کی نِشان دہی کرنے کی عادت بنائیں جِن سے خُداوند آپ کے خاندان کو کہانتی قُدرت کے وسِیلے سے برکت بخشتا ہے۔
-
جب آپ اِکٹھے مِل کر صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، گُفت گُو کرنے کے مواقع تلاش کریں کہ خُدا اپنی قُدرت کے وسِیلے سے لوگوں کو کیسے برکت بخشتا ہے۔ آپ اپنے تجربات بیان کریں جب خُدا نے آپ کو اپنی کہانت کے وسِیلے سے برکت بخشی۔ اُن برکات کی مثالوں کے لیے جو ہم خُدا سے کہانت کے وسِیلے سے پاتے ہیں، دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 3.2، 3.5۔
-
اپنے بچّے کو سِکھائیں کہ بپتِسما کے بعد، بپتِسما کے عہد پر قائم رہنے سے وہ کہانتی قُدرت پا سکتے ہیں۔ صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام ”رُوحانی خزانے“ (لیحونا، نومبر 2019، 76–79) کا اِکٹھے جائزہ لیں۔ اپنے بچّے کو بتائیں کہ کہانتی رسُومات خُدا کی قُدرت کو آپ کی زندگی میں کیسے لائی ہیں۔ اُن طریقوں کی فہرست کے لیے جو ہمیں کہانت کی قُدرت سے نوازے جاتے ہیں، دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب، 3.5۔
-
اِس سوال پر تبادلہِ خیال کریں کہ ”خُداوند کا خادم کیسا ہوتا ہے؟“ اِکٹھے پڑھیں عقائد اور عہُود 121:36–42، اور جوابات کو تلاش کریں۔ جب بھی آپ اپنے بچّے (یا کسی اور) پر اِن آیات میں سے کِسی ایک اصُول یا صفات کا اطلاق کرتے دیکھیں، تو اُس کی نِشان دہی کریں۔
-
جب آپ یا آپ کے بچّے دروازہ کھولنے یا کار چلانے کے لیے چابیاں اِستعمال کرتے ہیں، تو چند لمحے نکال کر اِن چابیوں کا موازنہ کہانتی راہ نماؤں کی کہانتی کُنجیوں سے کریں۔ (کہانتی کُنجیوں کی وضاحت کے لیے، دیکھیے عمُومی راہ نُما کِتاب، 3.4.1)۔ کہانتی کُنجیاں ہمارے لیے کون سا ”تالا کھول“ سکتی ہیں یا کیا ”آغاز“ کر سکتی ہیں؟ مزید دیکھیے گیری ای سٹیون سن، ”کہانت کی کُنجیاں اور اِختیار کہاں ہیں؟،“ لیحونا، مئی 2016، 29–32؛ ”کُنجیاں کہاں ہیں؟“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
2:51Where Are the Keys?
آباؤ اجداد کے لیے بپتِسما اور استحکام پانا
ہَیکَلیں اپنے بچّوں کے لیے آسمانی باپ کے منصُوبے کا حِصّہ ہیں۔ ہَیکَل میں، ہم مُقدّس رُسُوم میں شریک ہوتے ہیں تو آسمانی باپ کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھتے ہیں، یہ سب یسُوع مسِیح کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔ آسمانی باپ نے اپنے تمام بچّوں کے لیے عہُود باندھنے اور رُسُوم میں حِصّہ لینے کا راستا مہیا کِیا ہے، بشمول اُن کے جِنھوں نے اِس زندگی میں اُس کو قبُول نہیں کِیا۔ اُس سال کے آغاز میں جب آپ کا بچہ 12 سال کا ہو جائے، تو آپ کا بچّہ مرحُوم آباؤاجداد کے لیے ہَیکَل میں بپتِسما اور اِستحکام پانے کے لیے متعین عمر کا ہو جاتا ہے (مزید دیکھیں 1 کرنتھیوں 15:29)۔
-
اپنے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہُوئے جِتنا زیادہ ہو ہَیکَل میں جائیں۔ اپنے بچّے سے بات چیت کریں کہ آپ ہَیکَل کیوں جا رہے ہیں اور اِس سے آپ کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے قریب ہونے میں کیسے مدد مِلتی ہے۔
-
اِکٹھے مِل کر اِجازت نامہ برائے ہَیکَل کے سوالات کا جائزہ لیں اور تبادلہِ خیال کریں۔ آپ کو اِجازت نامہ برائے ہَیَکل کے انٹرویو کے سوالات برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ کے صفحات 36–37 پر مل سکتے ہیں۔ اپنے بچّے سے بات چیت کریں کہ اِجازت نامہ برائے ہَیکَل کے اِنٹرویو میں کیا پُوچھا جاتا ہے۔ بتائیں کہ اِجازت نامہ برائے ہَیکَل آپ کے پاس ہونا کیوں اہم ہے۔
-
اِکٹھے پڑھیں ملاکی 4:6۔ اِس بارے میں بات کریں کہ آپ کے دِل آپ کے آباؤاجداد کی جانب کیسے مائل ہو سکتے ہیں۔ FamilySearch.org پر اپنی خاندانی تاریخ کا باہمی جائزہ لینے سے آباؤاجداد کے بارے میں مزید جانیں۔ اُن آباؤاجداد کو تلاش کریں جِنھیں بپتِسمے اور اِستحکام کی ضرورت ہے۔ وارڈ کا ماہرِ ہَیکَل اور تاریخِ خاندان آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
-
گاسپل لائبریری میں بچّوں کا حِصّہ ”ہَیکَل“ کے عنوان کے مجموعہ میں سے چند ذرائع کا باہم جائزہ لیں۔ (مزید دیکھیے ”اپنے بچّے کو ہیکل کے بپتِسموں اور اِستحکاموں کے لیے تیار کرنا“ ChurchofJesusChrist.org۔)
بطریقی برکت پانا
بطریقی برکت ہدایت، تسلی، اور اِلہام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اِس میں آسمانی باپ کی طرف سے ہماری شخصی مشورت شامل ہے جو ہماری اَبَدی شناخت اور مقصد کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اپنے بچّے کو بطریقی برکت کی اہمیت اور مُقدّس نوعیت کی تعلیم دے کر بطریقی برکت پانے کی تیاری میں مدد کریں۔
مزید جاننے کے لیے، دیکھیے اِنجِیلی موضوعات، ”بطریقی برکات،“ گاسپل لائبریری۔
-
اپنے بچّے کے ساتھ اپنی بطریقی برکت پانے کے تجربے کا ذِکر کریں۔ آپ ایسی چیزوں کا ذِکر کریں جیسا کہ آپ نے اِسے پانے کے لئے کیسے تیاری کی، اِس نے آپ کو خُدا کے قریب آنے میں کیسے مدد دی، اور وہ کس طرح اِس برکت کے ذریعے آپ کی رہنمائی کرنا جاری رکھتا ہے۔ آپ اپنے بچّے کو خاندان کے دیگر افراد سے بات کرنے کو کہیں جِنھوں نے اپنی بطریقی برکات پائی ہیں۔
-
ایلڈر رینڈل کے بینٹ کے پیغام ”آپ کی بطریقی برکت—آسمانی باپ کی جانب سے الہام یافتہ ہدایت“ اور ایلڈر کازیہوکو یاماشیٹا کا پیغام ”آپ کو بطریقی برکت کب پانی ہے“ (لیحونا، مئی 2023، 42–43، 88–90)۔ ایک دُوسرے کو اِس بارے بتائیں کہ آپ نے اِن پیغامات سے جو کچھ سیکھا ہے کہ آسمانی باپ کیوں چاہتا ہے کہ ہم بطریقی برکت حاصل کریں۔ بطریقی برکت پانے کے عمل کے بارے میں جاننے کے لیے، دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب، 18.17۔
-
اگر آپ کے آباؤ اجداد ہیں جنھوں نے بطریقی برکات پائیں، تو اُن میں سے کُچھ کو اپنے بچّے کے ساتھ پڑھنا اِلہام بخش ہو سکتا ہے۔ مرحوم آباؤ اجداد کی برکات کی درخواست کرنے کے لیے، ChurchofJesusChrist.org میں لاگ اِن کریں، سکرین کے اوپری دائیں کونے پر آلات پر کلک کریں، اور مُنتخب کریں بطریقی برکت۔
-
اپنے بچّے کی بطریقی برکت پانے کے بعد، اُن خاندانی اَرکان کو جو وہاں پر تھے اُنھیں اپنے جذبات کو قلم بند کرنے کے لیے کہیں تاکہ یہ آپ کے بچّے کو بتانے کے لیے موجود ہو۔
ودیعت پانا
خُدا اپنے تمام بچّوں کو ”عالمِ بالا سے قُدرت“ ودِیعت یا برکت بخشنا چاہتا ہے (عقائد اور عہُود 95:8)۔ ہم صرف ایک بار اپنی ودِیعت پانے کے لیے ہَیکَل میں جاتے ہیں، مگر خُدا کے ساتھ جو عہُود ہم باندھتے ہیں اور وہ رُوحانی قدرت جو وہ ہمیں ودِیعت کے حِصّہ کے طور پر عطا کرتا ہے، ہر روز ہماری زندگیوں میں ہمیں برکت عطا کرتی ہے۔
-
اپنے گھر میں ہَیکَل کی تصویر لگائیں۔ اپنے بچّے کو ہَیکَل میں پائے جانے والے تاثرات کے بارے میں بتائیں۔ خُداوند اور اُس کے گھر اور وہاں پر باندھے گئے عہُود کے بارے میں اپنی محبّت کا اکثر اِظہار کریں۔ اپنے بچّوں کے ساتھ اپنے آباؤاجداد کے لیے بپتِسمے اور استحکام پانے کے لیے اکثر ہَیکَل میں جانے کے مواقع تلاش کریں۔
-
اکٹھے temples.ChurchofJesusChrist.org دریافت کریں۔ مضامین پڑھیں جیسا کہ ”ہَیکَل کی ودِیعت کے بارے میں“ اور ”خُداوند کے گھر کے لیے تیاری۔“ اپنے بچّے کو ہَیکَل کے بارے میں کوئی بھی سوال پُوچھنے دیں۔ ہَیکَل سے باہر کی بابت کیا بات کر سکتے ہیں اِس کے بارے میں راہ نُمائی کے لیے، دیکھیں ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار کا پیغام ”ہر ضروری چیزحاصل کرنے کے لیے تیار“ (لیحونا، مئی 2019، 101–4؛ خاص طور پر سیکشن دیکھیں جِسکا عنوان ہے ”خاندان پر مرکوز اور کلیسیائی معاونت یافتہ تدریس اور ہَیکَل کی تیاری“)۔
-
جب آپ اور آپ کا بچّہ دیگر رسُومات میں شریک ہوتے یا اُن کی گواہی دیتے ہیں (جیسا کہ عِشائے ربّانی یا شفا کی برکت کے طور پر)، رسم میں شامل علامتوں پر تبادلہِ خیال کرنے کے لیے وقت نکالیں۔ علامتیں کِس بات کی نمایندگی کرتی ہیں؟ وہ یِسُوع مسِیح کی کیسے گواہی دیتی ہیں؟ اِس سے آپ کے بچّے کو ہَیکل کی رسُومات کے علامتی مفہوم پر غور کرنے کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے، جو یِسُوع مسِیح کی گواہی بھی دیتا ہے۔
-
اپنے بچے کی یہ پہچاننے میں مدد کریں کہ وہ بپتِسما کے عہد کو کیسے پُورا کر رہے ہیں جِسکا بیان مضایاہ 10:18، 13 میں ہُوا ہے (مزید دیکھیں آیات 8–9، جو اِس عہد کے پھلوں کو بیان کرتی ہیں)۔ اپنے بچّوں کی یہ جاننے میں بھی مدد کریں کہ خُداوند اُنھیں کیسے برکت عطا کر رہا ہے۔ اپنے بچّے کی عہُود پر قائم رہنے کی صلاحیت میں اعتماد پیدا کریں۔
-
اپنے ہَیکَل کے عہُود کی بابت آپ کُھل کر اور اکثر بات چیت کریں کہ یہ اِنتخابات کرنے اور یِسُوع مسِیح کے قریب تر ہونے میں آپ کی راہ نُمائی کرنے میں کیسے مدد کرتے ہیں۔ آپ عمُومی راہ نُما کِتاب، 27.2، کو ہَیکَل میں باندھے گئے عہُود کا جائزہ لینے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ودیعت پائی ہے، تو اپنے بچّوں کو بتائیں کہ ہَیکَل کا لباس کیسے آپ کی یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے عہُود کو یاد رکھنے میں مدد کرتا ہے (دیکھیں ”مُقدّس ہَیکَل کا لباس“ [ویڈیو]، گاسپل لائبریری؛ آنیٹ جے ڈینس، ”خُداوند یِسُوع مسِیح کو پہن لو،“ لیحونا، مئی 2024، 10–13)۔
4:16ہَیکَل کا مُقدّس لِباس
فریضہِ مُنادی انجام دینا
ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا کہ: ”مُنادی کی بُلاہٹ کے لیے تیار ہونے کے واسطے سب سے اہم ترین کام فریضہِ مُنادی پر جانے سے بُہت پہلے مُناد بننا ہے۔ … بات فریضہِ مُنادی پر جانے کی نہیں ہے؛ بلکہ، بات ہے مُناد بننا اور زِندگی بھر اپنے پُورے دِل، جان، عقل اور طاقت کے ساتھ خِدمت کرنا ہے۔ … آپ زندگی بھر کے کارِ مُنادی کے لیے تیاری کر رہے ہیں“ (”مُناد بننا،“ لیحونا، نومبر 2005، 45–46)۔ آپ کے بچّے کو مُناد بننے کے تجربات سے اَبَدی برکت مِلے گی، محض اِس عرصہ کے لیے نہیں جِس دورانیہ میں وہ مُناد کی خِدمت کرے گا۔
مزید جاننے کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”صُلح کی اِنجِیل کی مُنادی کرنا،“ لیحونا، مئی 2022، 6–7؛ گیری ای سٹیونسن، ”محبّت کریں، اشتراک کریں، دعوت دیں،“ لیحونا، مئی 2022، 84-87؛ ”مُناد زندگی کے مُوافِق ہونا،“ گاسپل لائبریری۔
-
مُظاہرہ کریں کہ فطری طریقوں سے اِنجِیل کا ذکر کیسے کِیا جائے۔ آسمانی باپ اور نجات دہندہ اور مُنّجی کی بحال شُدّہ اِنجِیل سے اور اُس کی کلِیسیا کے رُکن کے طور پر آپ کو ملنے والی برکات کے بارے میں دُوسروں کو اپنے جذبات بیان کرنے کے مواقع کے واسطے ہمیشہ آگاہ رہیں۔ دُوسروں کو کلِیسیائی اور خاندان سے متعلقہ سرگرمیوں میں اپنے خاندان کے ساتھ شامِل ہونے کی دعوت دیں۔
-
اپنے خاندان کے لیے مُنادوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے مواقع دیکھیں۔ اُنھیں اپنے دوستوں کو تعلیم دینے کی دعوت دیں، یا اُنھیں اپنے گھر میں لوگوں کو تعلیم دینے کی پیش کش کریں۔ مُنادوں سے اُن تجربات کے بارے میں پُوچھیں جو وہ کر رہے ہیں اور مُنادی کی خِدمت اُنھیں یِسُوع مسِیح کے قریب ہونے میں کیسے مدد کر رہی ہے۔ یہ بھی پوچھیں کہ مُناد بننے کے لیے اُنھوں نے کیا کِیا (یا وہ کیا کرنا چاہتے تھے) کہ تیاری کریں۔
-
اگر آپ نے مُنادی کی خِدمت انجام دی ہے، تو اپنے تجربات کے بارے میں کُھل کر اور اکثر بات کریں۔ یا اُن دوستوں یا خاندانی افراد کو دعوت دیں جِنھوں نے فریضہِ مُنادی انجام دیا ہے کہ وہ اِس کے بارے میں بات کریں۔ آپ اُن طریقوں کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں جن سے آپ نے اپنی زِندگی میں دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا تذکرہ کِیا ہے۔ اپنے بچّے کی اُن طریقوں کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جِن سے وہ اِنجِیل کا تذکرہ کر سکتے ہیں۔
-
اپنے بچّے کو اپنے خاندان کو اِنجِیلی اُصُولوں کی تعلیم دینے کے مواقع مُہیّا کریں۔ آپ کا بچّہ دُوسروں کے ساتھ اپنے عقائد بیان کرنے کی مشق بھی کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ ایسے سوالات پر تبادلہِ خیال کریں کہ ”ہم مورمن کی کِتاب کو کِسی ایسے شخص سے کیسے مُتعارف کروائیں گے جِس نے اُس کا ذِکر کبھی سُنا نہ ہو؟“ یا ”کِسی ایسے شخص کو نجات دہندہ کی اہمیت کو کیسے بیان کریں گے جو مسِیحی نہیں ہے؟“ (دیکھیں احمد ایس کوربٹ، ”کیا آپ جانتے ہیں کہ بحیثیت مسیحی میں یسوع مسیح پر ایمان کیوں رکھتا ہوں؟،“ لیحونا، مئی 2023، 119–21۔)
-
اپنے بچّے کو لوگوں کے ساتھ گُفت گُو کرنے میں پُر اعتماد بنائیں۔ گُفت گُو شُروع کرنے کے کون سے چند اچھے طریقہِ کار ہیں؟ اپنے بچّے کی یہ سِیکھنے میں حوصلہ افزائی کریں کہ دُوسرں کی بات کو سُنیں، سمجھیں کہ اُن کے دِل میں کیا ہے، اور اِنجِیل کی سچّائیوں کو بیان کریں جو اُن کی زِندگیوں کو برکت دے سکتی ہیں۔
-
اپنے بچّے کو دیگر ثقافتوں اور عقائد کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کریں۔ دُوسروں کے عقائد میں نیک اور سچّے اُصُولوں کو پہچاننے اور اُن کا احترام کرنے میں، اُن کی مدد کریں۔
مُہربندی کی رسم پانا
ہَیکَل میں، شوہر اور بیوی اَبدیت کے لیے بیاہ کرتے ہیں۔ یہ “ہَیکَل میں مُہربندی“ نامی رسم میں ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ رسم آپ کی بیٹی یا بیٹے کے لیے کئی سال بعد ہو گی، مگر چھوٹے، سادہ، مُستقل کاموں سے جو آپ اِن سالوں میں مِل کر کریں گے وہ اِس شان دار برکت کے لیے تیار ہونے میں اُن کی مدد کریں گے۔
-
گاسپل لائبریری میں ”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان“ اِکٹھے پڑھیں (گاسپل لائبریری)۔ یہ اعلامیہ خاندانی زِندگی میں خُوشی اور کامیاب شادیوں کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ اپنے بچّے کے ساتھ، مُطالعہ کے لیے اعلامیہ میں درج اُصُولوں میں سے ایک کا اِنتخاب کریں۔ آپ اِس اُصُول سے مُتعلقہ صحائف کو راہ نُمائے صحائف میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اِس اُصُول کو مُکمل طور پر اپنے خاندان میں لاگو کرنے کے اہداف بھی طے کرسکتے ہیں۔ جب آپ اپنے اہداف پر کام کرتے ہیں، تو اکٹھے اِس اُصُول پر عمل کرنے کے اثر پر گُفت گُو کریں جو خاندانی زندگی پر لاگو ہوتا ہے۔
-
اپنے بچّے کے ساتھ، صدر ڈئیٹر ایف اُکڈورف کا پیغام پڑھیں ”بچّانے والوں کی تعریف میں“ (لیحونا، مئی 2016، 77–80)۔ جب آپ ”قابلِ ترک اشیا پر مبنی مُعاشرہ،“ کے عنوان کے سیکشن میں پہنچتے ہیں، تو آپ اپنے گھر میں ایسی چیزوں کو تلاش کرسکتے ہیں جو قابل ترک ہیں اور دیگر جو نہیں ہیں۔ بات چیت کریں کہ جب آپ چاہتے ہیں کہ چیزیں طویل عرصہ تک چلیں تو آپ کیسے اُنھیں فرق طریقے سے سنبھالتے ہیں۔ اِس سے ہمیں کیا تجویز مِلتی ہے کہ ہمیں اَزدواجی اور خاندانی رشتوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟ ہم صدر اُکڈورف کے پیغام سے مزید کیا سِیکھتے ہیں کہ نجات دہندہ ہمارے بیاہوں اور خاندانوں کو مضبوط تر کرنے میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے؟
-
بیاہتا جوڑا ہوتے ہُوئے اپنے بچّے کے ساتھ اُن چیزوں کے بارے میں کُھل کر بات کریں جو آپ محسُوس کرتے ہیں کہ آپ بہتر کر رہے ہیں، وہ چیزیں جو آپ سِیکھ رہے ہیں، اور وہ طریقے جِن سے آپ بہتر ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ اور آپ کا جیون ساتھی ہَیکَل میں مُہربند ہُوئے ہیں، تو اپنے بچّے کو اپنے نمُونے سے دِکھائیں کہ آپ کیسے ایک دُوسرے اور خُداوند کے ساتھ اپنے عہُود پر قائم رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے بچّے کو بتائیں کہ آپ آسمانی باپ اور نجات دہندہ کو اپنے تعلُق کا مرکز بنانے کی کس طرح کوشش کرتے ہیں اور وہ کیسے آپ کی مدد کر رہے ہیں (مزید دیکھیں اولیسس سوارز، ”خُداوند کے ساتھ رفاقت داری،“ لیحونا، نومبر 2022، 42–45)۔
-
جب خاندانی فیصلے کرنے کی ضرورت ہو، تو خاندانی مشاورتی مجالس اور گُفت گُو کریں۔ دھیان رہے کہ خاندان کے تمام افراد کی رائے کو سُنا اور اُس کی قدر کی جائے۔ اِن مباحثوں کو خاندانی تعلُقات میں مؤثر رابطہ اور شفقت کے نمونہ کے موقع کے لیے اِستعمال کریں، یہاں تک کہ جب ہر کوئی چیزوں کو ایک نظر سے نہیں دیکھتا۔ (دیکھیں ایم رسل بیلرڈ، ”خاندانی مجالس،“ لیحونا، مئی 2016، 63–65۔)
-
جب خاندان میں کوئی اِختلاف یا جھگڑا ہو، تو صبر اور ہم دردی کا مُظاہرہ کریں۔ اپنے بچّے کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ مسِیح کی مانِند طریقوں سے تنازعات سے نپٹنا اُس کی خُوش گوار اَزدواجی زندگی کی تیاری میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔ اِکٹھے پڑھیں عقائد اورعہُود 121:41–42، اور اِس بارے میں بات کریں کہ اِن آیات میں اُصُولوں کا اطلاق بیاہ کے لیے کیسے کِیا جا سکتا ہے۔