۲۰۲۱
پولُس کے تبلیغی سفر
اکتوبر ۲۰۲۱


”پولُس کے تبلیغی سفر،“ دوست، اکتوبر ۲۰۲۱

”پولُس کے تبلیغی سفر“

ماہانہ دوست پیغام، ستمبر ۲۰۲۱

1:14

پولُس کے تبلیغی سفر

فِلپِّیوں ۴

پولُس رسُول نے لوگوں کو یِسُوع کی بابت تعلیم دینے کے واسطے مُختلف مُلکوں کا سفر کیا۔ اُس زمانہ میں کوئی کاریں یا ہوائی جہاز نہ تھے، پس اُس نے بہت زیادہ پیدل سفر کیا! بعض اوقات اُس نے بحری جہا زسے سفر کیا۔

اُس نے شہر کی گلیوں میں لوگوں کو تعلیم دی۔

پولُس نے لوگوں کو عبادت خانوں اور گھروں میں تعلیم دی۔ اُس نے لوگوں کو سنگلاخ پہاڑی چوٹیوں اور شہر کی گلیوں میں تعلیم دی۔

پولُس قید خانے کی سلاخوں کے پیچھے سے پرندے کو دیکھتے ہُوئے

پولُس کی تعلیم کو بہت سے لوگوں نے پسند نہ کیا۔ بعض اوقات پولُس کو قید خانوں میں ڈالا گیا۔ بعض اوقات پولُس بیمار پڑ گیا۔

پولُس راستے پر چلتے ہُوئے

مگر اِن سب سختیوں کے باوجود، پولُس میں اِیمان تھا۔ اُس نے کہا، ”مسِیح مُجھے قدرت بخشتا ہے جس کے وسِیلے سے مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔“ وہ جانتا تھا یِسُوع اُس کی مضبوط رہنے میں مدد کرے گا۔

والدین سائیکل چلانے میں بچّی کی مدد کرتے ہُوئے

یِسُوع مسِیح میری بھی مضبُوط رہنے میں مدد کر سکتا ہے۔ وہ مجھے پیار کرتا ہے، اور مَیں اُس سے پیار کرتا ہُوں!

رنگ بھرنے والا صفحہ

یِسُوع میری مُشکل کام کرنے میں مدد کر سکتا ہے