”سُنو، کان لگاؤ، اور دھیان دو،“ برائے مضبوطیِ نوجوانان، جنوری ۲۰۲۱، ۳۲۔
ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، جنوری ۲۰۲۱
سُنو، کان لگاؤ، اور دھیان دو
وضاحتیں از گیو ڈیزائن
عقائد اور عہود میں سب سے پہلا لفظ سنو ہے (دیکھیں عقائد اور عہود ۱:۱)۔ اِس کا مطلب ہے ”فرمانبرداری کے اِرادے سے سُننا۔“ سُننے کا مطلب ہے کہ ”اُس کی سُنو“—کہ سُنو نجات دہندہ کیا فرماتا ہے اور اُس کی مشاورت پر دھیان دو۔ ”اُس کی سُنو“—کے اِن اِلفاظ میں—خُدا ہمیں اِس زندگی میں کام یابی، خُوشی، اور شادمانی کا نمونہ دیتا ہے۔ ہمیں خُداوند کے کلام کو سُننا ہے، اُس پر کان لگانا ہے، اور جو کچھ اُس نے ہمیں بتایا ہے اُس پر دھیان دینا ہے!
اُسے سُننے کے لیے ہم کہاں جا سکتے ہیں؟
ہم صحائف کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔ ہم ہیکل میں بھی اُس کو سُن سکتے ہیں۔ ہم اور بھی زیادہ واضح طور پر اُس کی سُنتے ہیں جب ہم رُوحُ القُدس کی سرگوشیوں کو پہچاننے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔ اور، بالآخر، ہم اُس کی سنتے ہیں جب ہم نبیوں، رویا بینوں اور مُکاشفہ بینوں کی باتوں پر دھیان دیتے ہیں۔
جب آپ زیادہ دانستہ طور پر اُس کی سُنتے، کان لگاتے، اور دھیان دیتے ہیں کہ نجات دہندہ نے کیا فرمایا ہے اور جو اب وہ اپنے نبیوں کے وسیلے سے فرما رہا ہے تو کیا ہوگا؟ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ آزمایش، کش مکش، اور کم زوری سے نمٹنے کے لیے آپ کو مزید تقویت کی برکت نصیب ہوگی۔ مَیں آپ کے خاندانی رشتوں اور روز مرہ کے کاموں میں معجزوں کا وعدہ کرتا ہُوں۔ اور مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ آپ کی احساسِ شادمانی کی حس بڑھے گی بے شک آپ کی زندگی میں اَفراتفری پھیلتی ہے۔
© 2020 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یو ایس اے میں چھپا۔ اجازت برائے انگریزی: ۶/ ۱۹۔ اجازت برائے ترجمہ: 6/ 19۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message, January 2021.Urdu17463 434