2025
مُقدّسین مغرب کی طرف جاتے ہیں
دسمبر 2025 فرینڈ


”مُقدّسین مغرب کی طرف جاتے ہیں“ فرینڈ، دسمبر2025، 26–28۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، دسمبر 2025

مُقدّسین مغرب کی طرف جاتے ہیں

بریگھم ینگ نامُکمل ناؤو ہَیکل پر کام کرتے لوگوں کو دیکھتے ہُوئے

جوزف سمِتھ کی وفات کے بعد، بریگھم ینگ اور دیگر رَسُولوں نے کلِیسیا کی راہ نُمائی کی۔ بریگھم جانتا تھا کہ مُقدّسین کو ناؤو چھوڑنا پڑے گا کیوں کہ یہ محفُوظ نہیں تھا۔ مگر خُداوند چاہتا تھا کہ وہ پہلے ہَیکل کی تعمیر مُکمل کریں۔

بریگھم ینگ لوگوں کا ہَیکل میں خیر مقدم کرتے ہُوئے

جب ہَیکل تیار ہو گئی، تو ہزاروں مُقدّسین نے خُداوند کے ساتھ عہُود باندھے اور بطور خاندان سربمہر ہُوئے۔

مُقدّسین برف باری کے طوفان سے گزرتے ہُوئے

اب اُن کا مغرب کی طرف سفر کا آغاز کرنے کا وقت تھا۔ موسم سرد تھا، اور لوگ بیمار اور بھوکے تھے۔

خاندان سردی میں کھانا اور کمبل حاصل کرنے میں دُوسروں کی مدد کرتے ہُوئے

بریگھم نے مدد کے لیے دُعا کی۔ خُداوند نے کہا کہ اُنھیں ایک دُوسرے کی مدد کرنی چاہیے، اور وہ اُنھیں برکت دے گا اور اُن کی مدد کرے گا۔

ایک خاندان قبر کے پاس گھُٹنوں کے بل بیٹھے ہُوئے۔

سفر اَب بھی بُہت کٹھن تھا۔ کُچھ لوگ وفات پا گئے۔ مگر اپنے ہَیکل کے عہُود کی بدولت، مُقدّسین جانتے تھے کہ وہ اپنے خاندان کے اَرکان کو دوبارہ دیکھیں گے۔

بریگھم ینگ ایک چھکڑے میں سالٹ لیک وادی کا جائزہ لیتے ہُوئے

1847میں پہلے مُقدّسین سالٹ لیک ویلی میں پُہنچے۔ یہاں وہ خُداوند کی عِبادت اور اُس کا کام اطمینان سے کر سکتے تھے۔

پسِ منظر میں دُنیا بھر سے ہَیکلوں اور مُنادوں کی تصاویر

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، مزید مُقدّسین پہنچے اور مزید ہیَکلیں تعمیر کیں۔ اُنھوں نے پُوری دُنیا میں مِشنریوں کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم دینے کے لیے بھیجا۔ مُنّجی کی کلِیسیا بڑھتی رہی، ہر جگہ آسمانی باپ کے بچّوں کو برکت دیتے ہُوئے۔

رنگ بھرو صفحہ

وہ دُنیا کا نُور، زِندگی، اور اُمِّید ہے

چرنی میں بچّہ یِسُوع اور برہ کا رنگ بھرو صفحہ کا پی ڈی ایف

خاکہ کشی اَز کوری ایگبرٹ

یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے کے لیے آپ کرسمس کے موقع پر کیا کرتے ہیں؟