2025
جین میننگ کا ناوُوہ کی طرف سفر
اکتوبر 2025


”جین میننگ کا ناوُوہ کی طرف سفر،“ فرینڈ، اکتوبر 2025، 26−28۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، اکتوبر 2025

جین میننگ کا ناوُوہ کی طرف سفر

ایک شخص کھُلے آسمان تلے جین میننگ کو بپتِسما دیتے ہُوئے

جہاں جین میننگ رہتی تھی، وہاں کُچھ لوگ اُس کو اُس کی جِلد کے رنگ کی وجہ سے اُس کے ساتھ بُرا سُلوک کرتے تھے۔ ایک دِن، جین نے ایک مِشنری کو تعلیم دیتے ہُوئے سُنا۔ جلد ہی اُس کا بپتِسما ہو گیا۔

جین اور اُس کا خاندان کشتی کے قریب ساحل پر کھڑے ہیں

جین کے خاندان نے بھی بپتِسما لے لِیا۔ وہ سب ناوُوہ میں مُقدّسِین کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ اِس لیے اُنھوں نے اپنا سفر شُروع کِیا۔

جین اور اُس کا خاندان بیگ اُٹھائے ہُوئے اور کشتی کو دریا سے جاتے دیکھتے ہُوئے

جین کا خاندان سفر کا کُچھ حِصّہ کشتی پر طے کرنا چاہتا تھا، لیکن اُن کے پاس اِتنے پیسے نہیں تھے۔ لہٰذا اُنھیں 800 مِیل (1300 کِلومیٹر) پیدل چلنا پڑا۔

جین اور اُس کا خاندان پھٹے ہُوئے جُوتوں اور گندے کپڑوں میں چلتے ہُوئے

اُنھیں گہری ندی کو عُبور کرنا پڑا اور سردی میں باہر سونا پڑا۔ مگر وہ ناوُوہ پُہنچنے کے لیے پُرعزّم تھے۔ اُنھوں نے پیدل چلتے ہُوئے گیت گا کر اپنے حوصلے بُلند رکھے۔

جین ایک آدمی کے پاؤں پر پٹی باندھ رہی ہے

جین کا خاندان تب تک چلتا رہا جب تک کہ اُن کے جُوتے پھٹ نہ گئے اور اُن کے پاؤں زخمی نہ ہو گئے۔ لیکن جب اُنھوں نے مدد کے لیے خُدا سے دُعا کی، تو اُس نے اُن کے پاؤں کو شِفا دی۔

لوگوں کا ایک گروہ جین کو دیکھ رہا ہے جس میں ایک عورت بیمار بچّے کو اُٹھائے ہُوئے ہے

وہ سفر میں مِلنے والے لوگوں کی مدد کرتے تھے۔ اُنھوں نے اپنے اِیمان کی بدولت ایک بیمار بچّے کی شِفایابی میں بھی مدد کی۔

جین ایما سمِتھ کو گلے لگاتے ہُوئے جوزف سمِتھ مُسکرا رہا ہے

آخِرکار، جین اور اُس کا خاندان ناوُوہ پُہنچ گئے! جب جوزف نے سُنا کہ اُنھوں نے کیا کُچھ برداشت کِیا ہے، تو اُس نے جین سے کہا، ”خُدا آپ کو برکت دے۔ اَب آپ دوستوں کے درمیان میں ہیں۔“

رنگ بھرو صفحہ

یِسُوع چاہتا ہے کہ مَیں ہر ایک سے پیار کرُوں

کُرسی پر ایک ساتھ بیٹھے دو بچّوں کا پی ڈی ایف میں رنگ بھرو صفحہ

خاکہ کشی اَز کورے ایگبرٹ

آپ دُوسروں سے محبّت کا اِظہار کیسے کرتے ہیں؟