2025
لُوسی سچائی پا لیتی ہے
اپریل 2025


”لُوسی سچائی پا لیتی ہے،“ دوست، اپریل 2025، 26–28۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، اپریل 2025

لُوسی سچائی پا لیتی ہے

نوجوان لڑکی مَردوں کے ایک گروہ کے لیے اندر جانے کے لئے دروازہ کھول رہی ہے جبکہ ایک عورت کپڑا بنانے کی مشین کے پاس بیٹھی ہوئی ہے

ایک دِن، 15 سالہ لُوسی مورلی اپنی ہمسائی، ایبی گیل ڈینیلز، کی کپڑا بُننے میں مدد کر رہی تھی۔ جب وہ کام کر رہی تھیں، تو تین مِشنریوں نے دروازے پر دستک دی۔ اُنھوں نے کہا کہ یِسُوع مسِیح نے اُنھیں اپنا پیغام شیئر کرنے کے لیے بھیجا ہے۔

کپڑا بنانے کی مشین پر بیٹھی عورت ناخوش ہوتی ہے جب مرد چھوٹی لڑکی کے ساتھ بات کرتے ہیں۔

اُنھوں نے ایبی گیل اور لُوسی کو بتایا کہ یِسُوع نے جوزف سمِتھ کو نبی کے طور پر بُلاہٹ دی تھی۔ مِشنریوں نے اُنھیں مورمن کی کِتاب کے بارے میں بھی بتایا۔

نازاض خاتون مَردوں کو اپنے گھر سے باہر نکال رہی ہے

لُوسی کو حیرانی ہُوئی، کہ ایبی گیل غُصّے میں آ گئی تھی۔ اُس نے مِشنریوں کو اپنے گھر سے نِكلنے پر مجبُور كردیا۔

مَرد پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں جبکہ لڑکی اُن کے پیچھے بھاگتی ہے

لُوسی جانتی تھی کہ یہ مِشنری خُدا کے خادِم ہیں۔ اُس نے اُنھیں سڑک کے پار اپنے خاندان سے مُلاقات کرنے کے لیے آنے کا کہا۔

لڑکی اور اُس کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھے مرد

مِشنری مورلی کے گھر گئے۔ لُوسی كے والدین نے مِشنریوں کو دعوت دی کہ وہ اُنھیں اور اُن کے دوستوں کو تعلیم دیں۔

لڑکی عورت کے کندھوں پہ تولیہ ڈالتے ہوئے جبکہ جبکہ پسِ منظر میں دریا میں کوئی اور بپتِسما لے رہا ہے

اُس رات، 18 افراد نے بپتسما لیا۔ اگلے چند دنوں میں، مزید 50 لوگوں نے مِشنریوں سے تعلیم پائی اور بپتسما لیا۔ حتیٰ کہ لُوسی کی پڑوسی ایبی گیل نے بھی اپنا اِرادہ بدل لیا۔ اُس نے اور اُس کے شوہر نے لُوسی اور اُس کے خاندان کے اركان کے ساتھ بپتسما لے کر یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کا اِنتخاب کیا۔

رنگ بھرو صفحہ

یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں دوبارہ جی اُٹھوں گا۔

خالی قبر کا لائن آرٹ

خاکہ کشی از کوری ایگبرٹ

ایسٹر کے موقع پر آپ یسوع کو کیسے یاد کرتے ہیں؟