”یِسُوع سیکھتا اور ترقّی کرتا گیا،“ دوست، جنوری ۲۰۲۱
صحائف کی کہانیاں
یِسُوع سیکھتا اور ترقّی کرتا گیا
خاکہ کشی از اپرئیل سٹوٹ
یِسُوع ایک چھوٹے سے بچّے کی مانند پیدا ہوا تھا۔ میں بھی کبھی چھوٹا بچّہ تھا!
مریم اور یُوسُف نے یِسُوع کی دیکھ بھال میں مدد کی۔ میری دیکھ بھال کرنے میں کون مدد کرتا ہے؟
جس طرح سے میں بڑھا ہو رہا ہوں یِسُوع بھی اُسی طرح بڑھا ہوا۔ وہ حکمت میں ترقّی کرتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے نئی چیزیں سیکھیں۔
وہ قد و قامت میں بڑھتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس کا جسم بڑا ہو گیا۔
وہ خُدا کی مقبُولیّت میں ترقّی کرتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے آسمانی باپ کے بارے میں سیکھا۔ اُس نے دُعا کرنا سیکھا۔ اُس نے صحائف کا مطالعہ کیا۔
وہ اِنسان کی مقبُولیّت میں ترقّی کرتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے نئے دوست بنائے۔ وہ دُوسروں کے ساتھ مہربان تھا۔ اُس نے اپنے خاندان کی مدد کی۔
میں اپنے دماغ اور جسم کی ترقّی میں معاون ثابت ہوسکتا ہوں۔ میں خُدا کے بارے میں سیکھ سکتا ہوں۔ میں اچھا دوست ہو سکتا ہوں۔ میں اچھے طریقوں سے ترقّی پاؤں گا، جیسے یِسُوع نے پائی تھی!
© 2020 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یو ایس اے میں چھپا۔ اجازت برائے انگریزی: ۶/ ۱۹۔ اجازت برائے ترجمہ: ۶/ ۱۹۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, January 2021. Urdu.17463 434