۲۰۲۱
یِسُوع سیکھتا اور ترقّی کرتا گیا
جنوری ۲۰۲۱


”یِسُوع سیکھتا اور ترقّی کرتا گیا،“ دوست، جنوری ۲۰۲۱

صحائف کی کہانیاں

یِسُوع سیکھتا اور ترقّی کرتا گیا

بچّہ یِسُوع

خاکہ کشی از اپرئیل سٹوٹ

یِسُوع ایک چھوٹے سے بچّے کی مانند پیدا ہوا تھا۔ میں بھی کبھی چھوٹا بچّہ تھا!

مریم، یُوسُف، اور بچّہ یِسُوع

مریم اور یُوسُف نے یِسُوع کی دیکھ بھال میں مدد کی۔ میری دیکھ بھال کرنے میں کون مدد کرتا ہے؟

یُوسُف اور نوجوان یِسُوع

جس طرح سے میں بڑھا ہو رہا ہوں یِسُوع بھی اُسی طرح بڑھا ہوا۔ وہ حکمت میں ترقّی کرتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے نئی چیزیں سیکھیں۔

نوجوان یِسُوع

وہ قد و قامت میں بڑھتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس کا جسم بڑا ہو گیا۔

نوجوان یِسُوع مُطالعہ کرتے ہوئے

وہ خُدا کی مقبُولیّت میں ترقّی کرتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے آسمانی باپ کے بارے میں سیکھا۔ اُس نے دُعا کرنا سیکھا۔ اُس نے صحائف کا مطالعہ کیا۔

نوجوان یِسُوع دُوسرے بچّوں کے ساتھ

وہ اِنسان کی مقبُولیّت میں ترقّی کرتا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے نئے دوست بنائے۔ وہ دُوسروں کے ساتھ مہربان تھا۔ اُس نے اپنے خاندان کی مدد کی۔

ایک باغ میں بچّے

میں اپنے دماغ اور جسم کی ترقّی میں معاون ثابت ہوسکتا ہوں۔ میں خُدا کے بارے میں سیکھ سکتا ہوں۔ میں اچھا دوست ہو سکتا ہوں۔ میں اچھے طریقوں سے ترقّی پاؤں گا، جیسے یِسُوع نے پائی تھی!