برائے مضبُوطیِ نوجوانان
آپ کی غلطیوں کے بعد—حتیٰ کہ انتہائی سنگین بھی
برائے مضبُوطیِ نوجوانان 2026


ماہانہبرائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، اپریل 2026

آپ کی غلطیوں کے بعد—حتیٰ کہ انتہائی سنگین بھی

ہم پطرس سے نجات دہندہ، اُس کے کفارہ، اور بار بار کوشش کرنے کے متعلق بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

پطرس مسِیح کا اِنکار کرتے ہوئے

پطرس کا اِنکار، از کارل بلوچ

ہم میں سے اکثر نے کم از کم کوئی ایک یادداشت بنائی ہوگی جِسے ہم چاہتے ہیں ہم یکسر فراموش کر دیں۔ چاہے یہ حقیقی شرمندگی کا لمحہ تھا، ایک دردناک جسمانی حادثہ، یا کوئی جھگڑا جب آپ نے ایسے الفاظ کہے ہوں جو آپ چاہتے ہیں کہ واپس لے سکیں، زندگی میں اَیسے اوقات کی بھرمار ہوتی ہیں جب ”پھر سے کرنا“ یا حتیٰ کہ ”حذف کرنے“ کا بٹن انتہائی دل کش لگتا ہے۔

ایک تلخ نبوت پوری ہوئی

نئے عہد نامہ میں پطرس رَسُول ایک دلکش شخص تھا۔ وہ یِسُوع کی طرف پانی پر چلنے کا ایمان اور حوصلہ رکھتا تھا، مگرمحض چند لمحات کے بعد اُس نے اپنے اندیشوں کو خُود پر غلبہ پانے کی اجازت دی اور ڈوبنے لگا، خُداوند کو مدد کے لیے پکارنے لگا (دیکھیں متی 14: 28–31 )۔ اگرچہ ہم پطرس کی زندگی کی تمام تفصیلات سے نا آشنا ہیں، ہم جانتے ہیں ایک وقت ایسا تھا جب وہ زار زار رویا۔

یِسُوع مسِیح کی گرفتاری سے صرف چند گھنٹے پہلے، اُس نے پیش گوئی کی کہ پطرس مرغ کے دو بار بانگ دینے سے پہلے تین بار اُس کا اِنکار کرے گا۔ پطرس نے ایسی نبوت پر یقین کرنے سے اِنکار کر دیا اور ”زور دے کر کہا، اگر تیرے ساتھ مُجھے مرنا بھی پڑے، تو بھی تیرا اِنکار ہرگز نہ کروں گا“ (مرقس 14: 31

بلا شبہہ، نجات دہندہ کی نبوت سچ ثابت ہوئی۔ نجات دہندہ کی گرفتاری سے متعلق دہشت اور خوف سے گِھرے ہوتے ہُوئے، پطرس کی بہادری نے اُسے ناکام کر دیا۔ پہلے ہی دو بار اِنکار کرچُکنے کے بعد کہ وہ نجات دہندہ کو جانتا تھا، اور تیسری بار زور دینے پر، پطرس ”لعنت کرنے اور قسم کھانے لگا، مَیں اِس آدمی کو جس کا تُم ذکر کرتے ہو نہیں جانتا“ (مرقس 14 : 71

جب مرغ نے دو باربانگ دی اور پطرس کو نجات دہندہ کی نبوت یاد آئی، تو ”وہ… زار زار رویا“ (متی 26: 75

مگر یہ اُس کی کہانی کا اختتام نہیں ہے!

چیزیں بدل گئیں، ہمیشہ کے لئے

ہم صحائف سے جتنا بھی جان سکتے ہیں، پطرس کا خوف پھر کبھی اُس کی یِسُوع مسِیح کی گواہی پر غالب نہ آیا۔ اُس نے ہر موقع پر نجات دہندہ کی دلیری سے گواہی دی، ایسا کرنے کے لیے کسی بھی ذاتی خطرے سے قطع نظر۔ یاد رکھیں، پطرس اُن لوگوں کو تعلیم دے رہا تھا جنھوں نے حال ہی میں یِسُوع مسِیح کو مصلوب کیا تھا! خطرہ حقیقی تھا۔

جب پطرس نے جنم کے لنگڑے شخص کو شِفا دی، اُسے حکم دیتے ہوئے، ”یِسُوع مسِیح ناصری کے نام پر چل پھر“ (اعمال 3: 6)، اُسے یوحنا کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور پوچھا گیا کہ اُس نے یہ معجزہ کیسے کیا۔

پطرس نے دلیری سے جواب دیا، ” تُم سب، اور اسرائیل کی ساری اُمت کو معلوم ہو کہ یِسُوع مسِیح ناصری جِس کو تُم نے صلیب دی، اور جِسے خُدا نے مُردوں میں سے جلایا اُسی کے نام سے یہ شخص تمھارے سامنے تندرست کھڑا ہے۔

”یہ وہی پتھر ہے جِسےتُم معماروں نے حقیر جانا، اور وہ کونے کے سرے کا پتھر ہو گیا۔ کسی دُوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں، کیوں کہ آسمان کے تلےآدمیوں کو کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے ہم نجات پا سکیں“ (اعمال 4: 10–12

کیا ہی جرات مندانہ جواب ہے! اور اُس کے عقائد کا واضح ثبوت۔

غیر کامل خادم، کامل طور پر خدمت کرنے کے قابل

ہم میں سے ہر کوئی اِس زندگی میں گناہ کرے گا۔ ہماری بہترین کاوشوں کے باوجود، ہم وقتاً فوقتاً اپنی اُمِّیدوں اور ارادوں میں ناکام ہوں گے۔ جیسا کہ صدر جیفری آر ہالینڈ (1940–2025)، بارہ رسُولوں کی جماعت کے صدر نے، ایک دفعہ سِکھایا، ”اپنے کامل اکلوتے بیٹے کے سوا، خُدا کا واسطہ ہمیشہ غیر کامل لوگوں کے ساتھ ہی پڑا ہے۔“

آپ کی رُوحانی قدر آپ کی غلطیوں پر متعین یا محدود نہیں ہے—حتیٰ کہ انتہائی سنگین بھی! چوں کہ اُس نے توبہ کی اور مسِیح نے اُسے معاف کر دیا، پطرس کا مسِیح کا منکر ہونا بعد ازاں اُس کے گواہی دینے، تعلیم دینے، اور بڑی قدرت سے تبدیل کرنے میں رکاوٹ نہیں بنا۔ صحائف دوسرے شاگردوں کی مثالوں سے بھرے پڑے ہیں جنہوں نے گناہ کیا، توبہ کی، اور مسِیح پر ایمان کے ساتھ آگے بڑھے۔

شیطان ہمیشہ آپ کو قائل کرنے کی کوشش کرے گا کہ آپ کی غلطیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور آپ کبھی بھی اُن پر غالب نہ آسکیں گے۔ اُس کے جھوٹوں کو نظر انداز کریں!

بہن ٹیمرا ڈبلیو رُونیا، انجمنِ دختران کی صدارتِ عامہ کی مشیرِ اَوّل نے سِکھایا: ”آپ کے لیے یہ سُننا ضروری ہے، پَس مَیں بُلند آواز میں یہ الفاظ کہُوں گی؛ آپ اپنے دماغ کی آواز نہیں ہیں یا جو آپ سے غلطیاں سرزد ہُوئیں۔ آپ کو بھی بُلند آواز میں یہ کہنا ضرور ہے۔ شیطان سے کہیں، ”آج نہیں۔“ اُس کو خُود سے دُور کر دیں۔

”اُس پشیمانی کے اثر کو محسوس کریں، جو آپ کو اپنے نجات دہندہ کی جانب لے جاتی ہے، تو پھر اپنی زِندگی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں میں اُس کے فضل کو آتا دیکھیں۔ میرا وعدہ ہے کہ جُوں ہی ہم اپنے شکستہ دِل کو ہمت سے اُس کے پاس لاتے ہیں، وہ فوراً وہاں موجُود ہوتا ہے۔“

یِسُوع مسِیح

کرسٹوس کنسولیٹر، از کارل بلوچ

آپ کے ائیندہ درخشاں ایّام

ایسٹر کے اِس تہوار پر، جب آپ مزید مکمل طور پر نجات دہندہ کے کفارہ پر غور کرتے ہیں، تو یاد رکھیں کہ توبہ کرنے اور دوبارہ کوشش کرنے کی صلاحیت اُن سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جو آپ کبھی پا سکتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کی بدولت، آپ کی بدترین غلطیوں کو معاف کیا جا سکتا ہے اور پھر بھاری زنجیروں کی مانند دور کیا جا سکتا ہے۔

”ندامت کی تاریکی کی بجائے نجات دہندہ ہمیشہ درخشاں رہتا ہے،“ بہن رونیا نے سِکھایا ہے۔

یِسُوع مسِیح کی بدولت، جب آپ اُس پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو اُمِّید ہمیشہ درخشاں طور پر آگے چمک سکتی ہے۔