2025
ہم پہلے کرسمس کے موقع پر چرواہوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
برائے مضبُوطیِ نوجوانان دسمبر 2025


ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، دسمبر 2025

ہم پہلے کرسمس کے موقع پر چرواہوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

نوجوان لڑکی

چرواہے، از برائن کال

ہم پہلے کرسمس کے موقع پر چرواہوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

وہ بیت الحم کے قریب رہتے تھے۔ چرواہے ”اُسی مُلک میں“ تھے جہاں مسِیح کی ولادت ہُوئی (لُوقا2:‏8))۔ اور وہ پیدل بیت لحم تک پہنچنے کے قابل ہُوئے جب وہ وہاں موجود تھا (دیکھیں لُوقا 2: 15–16

وہ اپنی ذمہ داری پُوری کر رہے تھے۔ یہ چرواہے ”رات کو میدان میں رہ کر اپنے گلہ کی نگہبانی کر رہے تھے“ (لُوقا 2:‏8)۔ وہ اچھے اور وفادار چرواہے تھے، نجات دہندہکی مانند—اچھے چرواہے (دیکھیں یُوحنّا 10:‏11، 14

وہ ممسُوح کی نبوتوں کو جانتے تھے۔ وہ بظاہر جانتے تھے کہ فرشتہ کس کی بابت بات کر رہا تھا جب اُس نے ”مسِیح خُداوند“ (لُوقا 2:‏11) قدیم سے نبوت کردہ ممسُوح کی پَیدایش کا اعلان کِیا۔

وہ نہات پُرجوش تھے۔ جب فرشتہ نے اُنھیں ”چرنی میں پڑے ہُوئے … بچّے کے متعلق بتایا (لُوّقا 2:‏12)، وہ ”عُجلت سے“ اُسے دیکھنے کے لیے گئے (لُوقا 2:‏16

اُنھوں نے خوش خبری دی۔ اُنھوں نے مسِیح کی پَیدایش کے بارے میں فرشتہ کے پیغام کی بابت جو سُنا اور دیکھا تھا اُسے”مشُہور کِیا“ (لُوقا 2:‏17)۔

اُنھوں نے خُدا کا شکر ادا کیا اور اُس کی تمجید کی۔ اِس سب کے بعد، وہ ”سب کُچھ سُن کر اور دیکھ کر خُدا کی تمجید اور حمد کرتے ہُوئے لِوٹ گئے“ (لُوقا 2:‏20