2025
خُداوند نے اپنی کلِیسیا کیوں قائم کی؟
برائے مضبُوطیِ نوجوانان اکتوبر 2025


ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، اکتوبر 2025

خُداوند نے اپنی کلِیسیا کیوں قائم کی؟

ینگ وومن

مسِیح کی کلِیسیا کا مقصد ”اَفراد اور خاندانوں کو اُس کے نجات و سرفرازی کے کام کو پُورا کرنے میں خُدا کی مدد کرنے کے قابل بنانا ہے۔“ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام ”[خُدا کے] بچّوں کو جلال کے اعلیٰ درجے کے اَہل بنانے میں مدد کرتی ہے، جو سرفرازی یا اَبَدی زِندگی ہے۔“

نجات دہندہ نے … اپنے مقاصِد کی تکمیل کے لیے [کلِیسیا] کو اِختیار بخشا ہے—اُس کی اِنجِیل کی مُنادی کرنا، اُس کی رُسُوم اور عہُود کو پیش کرنا، اور اُس کی قُدرت کے لیے مُمکن بنانا کہ وہ ہمیں راست اور مُقدّس ٹھہرائے۔“

کلِیسیائی اَرکان کو کہانتی اِختیار اور کُنجیوں، عہُود اور رُسُوم، نبُوتی ہدایت، صحائف، اور مُقدّسِین کی جماعت کے ذریعے یِسُوع مسِیح کی قُدرت اور برکات تک رسائی حاصِل ہے۔

کلِیسیا کو بھی حُکم دِیا گیا ہے: ”اُٹھو اور چمکو، تاکہ تیرا نُور قوموں کے لیے ایک معیار ہو“ (عقائد اور عہُود 115:‏5

کلِیسیائی اَرکان اِنجِیل پر عمل پیرا ہو کر ”چمکنے“ کی کوشِش کرتے ہیں، سب کو اِنجِیل پانے کی دعوت دیتے ہیں، خاندانوں کو اَبَدیت کے لیے مُتحد کرتے ہیں، اور غریبوں اور ضرُورت مندوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہ خُدا کا نجات و سرفرازی کا کام ہے۔

حوالہ جات

  1. عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا1.3، گاسپل لائبریری۔

  2. ڈیلن ایچ اوکس، ”سچّائی اور منصُوبہ،“ (اِنزائن یا لیحونا، نومبر 2018، 26)۔

  3. ڈیل جی رینلنڈ، مجلسِ عامہ اکتوبر 2024 (لیحونا، نومبر 2024، 16)۔