2025
یِسُوع مسِیح سے مدد: کیوں اور کیسے
برائے مضبُوطیِ نوجوانان 2025


ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، اپریل 2025

یِسُوع مسِیح سے مدد: کیوں اور کیسے

جانیں کہ یِسُوع مسِیح جواب کیوں ہے اور وہ آپ کی کیسے مدد کرتا ہے۔

یِسُوع مسِیح

خاکہ کشی از ڈان وِلسن

”مجھے لگتا ہے کہ مَیں گَڑ بَڑ كرتا رہتا ہوں۔ کوشش جاری رکھنا مشکل ہے۔“

”میری صورت حال مشکل ہے۔ مجھے یقین نہیں کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔“

”میں مستقبل کے بارے میں فِکر مند ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے پاس کامیاب ہونے کے لئے کیا ضروری ہے۔“

”مَیں تھک گیا ہوں، لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔“

کیا آپ اِن مسائل میں سے کسی ایک مسئلے کا شکار ہیں؟ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے، ”آپ کے جو بھی سوال یا مسائل ہیں، اُن کا جواب ہمیشہ یِسُوع مسِیح کی حیاتِ صالح اور تعلیمات میں ملے گا“ (”جواب سدا یِسُوع مسِیح ہے،“ اپریل 2023 مجلسِ عامہ [لیحونا، مئی 2023، 127])۔

یہ کہنا آسان ہے، ”یِسُوع مسِیح ہی جواب ہے۔“ یہ سمجھنے کے لیے تھوڑی زیادہ کوشش درکار ہوتی ہے کہ وہ کیوں اور كیسے جواب ہے۔

مسِیح جواب کیوں ہے؟

جب اُس نے اپنی کفارہ بخش قربانی دی، تو نجات دہندہ نے تین اہم کام كیے:

  1. وہ موت پر غالب آیا، تاكہ ہم دوبارہ جی اُٹھیں۔

  2. اُس نے تمام گناہوں کی قیمت ادا کی، ہمارے لیے توبہ کرنا، بڑھنا، اور خُدا کی طرف لوٹنا ممکن بنایا۔ اُس سے ہمیں دوسروں کو معاف کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جب وہ گُناہ کرتے ہیں، کیونکہ مسِیح نے ان کے گناہ اپنے اوپر لے لیے۔

  3. اُس نے تمام دُکھوں، مصیبتوں، آزمایشوں، بیماریوں اور کمزوریوں کا تجربہ کیا (دیکھیں ایلما 7:‏11–13)۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ جانتا ہے کہ کیسے آپ کی مدد كرنی اور شِفا دینی ہے اور آپ کو آزمائشوں کو برداشت کرنے اور بہتر بننے کی کوشش کرنے کے لئے مضبوط کرنا ہے۔

کِسی بھی مسئلے کا اِنتخاب کریں، اور آپ حل کو اُن تین سچائیوں میں سے ایک یا زائد سے جوڑ سکتے ہیں۔

غربت؟ چوں کہ یِسُوع مسِیح نے سب چیزوں کا تجربہ کیا، وہ بالکل جانتا ہے کہ یہ کیسی ہے۔ وہ ہمیشہ رکاوٹ کو نہیں ہٹاتا، لیکن وہ اُس بوجھ کو برداشت کرنے والے لوگوں کو مضبوط کر سکتا ہے (دیکھیں مضایاہ 24:‏15)۔

ناکامی؟ چوں کہ مسِیح گناہ پر غالب آیا ہے، ہماری ناکامیوں کو مستقل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ توبہ میں اُس شخص کو بہتر بنانا اور اُس سے زیادہ بہتر بننا شامل ہے جسے وہ جانتا ہے کہ ہم بن سکتے ہیں۔

بیماری؟ چوں کہ اُس نے موت پر قابو پا لیا ہے، ہم بیماری اور درد سے محفوظ کامِل جسم کے ساتھ دوبارہ زندہ ہوں گے۔ مسِیح نے ”خُود پر بیماریاں كو بھی [لیا]“ (ایلما 7:‏11)، جو اُسے تسلی اور مدد فراہم کرنے کے لئے کامل شخص بناتی ہیں۔

مسِیح کیسے مدد کرتا ہے؟

لیكن جب ہم جانتے بھی ہیں كہ كیوں نجات دہندہ جواب ہے (کیوں کہ وہ جو ہے اور اُس نے جو ہمارے لیے کیا کِیا ہے)، ہمیں پھر بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم اُس سے مدد اور طاقت کیسے حاصل کرتے ہیں۔ یہاں چند طریقے ہیں:

دُعا۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر دُعا کرنے سے، ہم جیسے نا کامل لوگ کامل خُدا سے بات کر سکتے ہیں۔ ہم اُس مضبوطی کے لیے دُعا کر سکتے ہیں جِس کی ہمیں کسی بھی صورت حال میں ضرورت ہے، اور خُدا جواب دے گا—ہمیشہ اُس طرح نہیں جِس طرح ہم چاہتے یا توقع کرتے ہیں، بلکہ اُس طرح سے جو ہمیں برکت دے گا۔ نجات دہندہ کی دعوت حقیقی ہے: ”مانگو تو تم پاؤ گے“ (یُوحنّا 16:‏24؛ 3 نیفی 27:‏29 ؛ عقائد اور عہُود 4:‏7

رُوحُ القُدس کی نعمت۔ آسمانی باپ، یِسُوع مسِیح اور رُوحُ القُدس مقصد میں مُتحد ہیں۔ وہ باہم مل کر کام کرتے ہیں! جب بھی آپ رُوحُ القُدس سے راہ نمائی یا تسلی پانا محسوس کرتے ہیں، تو آپ مسِیح کی مدد کو سمجھ پائیں گے۔

عہُود کی پاسداری۔ بارہ رسُولوں کی جماعت سے ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ نے سِکھایا ہے: ”اصطلاح عہد کے راستے سے مُراد عہود کا ایک سلسلہ ہے جس سے ہم مسِیح کے پاس آتے اور اُس سے تعلق جوڑتے ہیں۔ اِس عہد کے بندھن کے ذریعے، ہمیں اُس کی ابدی قدرت تک رسائی حاصل ہے“ ( مجلس عامہ اپریل 2023 [لیحونا، مئی 2023، 36])۔

فَضل۔ جب ہم یِسُوع مسِیح پر ایمان کی مشق کرتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں، تو ہم ایسی چیزوں کی تکمیل کے لیے اضافی مدد اور مضبوطی اور قوت (جسے فَضل بھی کہتے ہیں) حاصل کرسکتے ہیں جو ہم خُود سے حاصل نہیں کر پائیں گے (دیکھیں راہ نمائے صحائف، ”فَضل“)۔ یہ قوت، یا فَضل، بہت سے طریقوں سے آ سکتا ہے: رُوحُ القُدس سے، ایک دوست سے، ایک اجنبی سے، ایک احساس سے۔ بنیادی طور پر، ہر طرح کی اچھائی مسِیح کی طرف سے آتی ہے (دیکھئے مرونی 7:‏22)۔ جب آپ تھوڑا زیادہ صبر، تھوڑی زیادہ توانائی، برداشت کرنے کے لیے تھوڑی زیادہ مضبوطی پاتے ہیں، تو پہچانیں کہ مسیح آپ کی مدد کر رہا ہے۔

یاد رکھیں کیوں اور کیسے

لہذا اگلی بار جب آپ کو کسی سوال یا مسئلے کے جواب کی ضرورت ہو، تو مسِیح پر نظر کریں۔ یاد رکھیں کہ گُناہ، موت، اور دیگر تمام فانی مُشکلات پر اُس کی فتح کی بدولت، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ دیکھیں کہ وہ آپ کو کیسے برکت دے سکتا ہے، اور آپ اپنی زندگی میں اُس کے اثر کو دیکھیں گے۔ وہ آپ سے گہری محبّت کرتا ہے۔