فرینڈ
عیدِ فسح
اپریل 2026 فرینڈ


”عیدِ فسح،“ فرینڈ، اپریل 2026، 46–48۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، اپریل 2026

عیدِ فسح

موسیٰ اور ہارون کی فرعون سے بات چیت کرتے ہوئے خاکہ کشی

موسیٰ فرعون کے پاس گیا اور اُسے اسرائیلی غلاموں کو آزاد کرنے کو کہا۔ فرعون نے انکار کر دیا۔ خُداوند نے مصر میں وبائیں بھیجیں، مگر فرعون نے پھر بھی انکار کیا۔

موسیٰ کی لوگوں سے بات کرتے ہوئے خاکہ کشی

خُداوند نے فرمایا کہ وہ آخری آفت بھیجے گا۔ مصر کے ہر خاندان کا پہلوٹھا بچہ مر جائے گا۔ لیکن اگر اسرائیلیوں نے اُس کی ہدایات پر عمل کیا، تو اُن سے آفت ٹل جائے گی۔

آدمی دروازے کی چوکٹھوں پر خون لگاتے ہوئے، جب کہ بچّے دیکھ رہے ہیں کی خاکہ کشی

خُداوند نے اسرائیلیوں کو کامل نر بَرَّہ قربان کرنے اور بَرَّہ کا خُون اپنے دروازوں کے اوپر لگانے کو کہا۔

اپنے مردہ بیٹے کا ماتم کرتے ہوئے فرعون کی خاکہ کشی

آفت آئی۔ تمام مصری پہلوٹھے، فرعون کے بیٹے سمیت فوت ہو گئے۔ لیکن اسرائیلی پہلوٹھے بچ گئے کیوں کہ اُنھوں نے خُداوند کی فرماں برداری کی تھی۔

غضب ناک فرعون اپنی فوج کو بھیجتے ہوئے کی خاکہ کشی

فرعون نے موسیٰ اور اسرائیلوں کو مصر چھوڑنے کو کہا۔ مگر فرعون غصہ تھا۔ اُس نے اور اُس کی فوج نے اُن کا پیچھا کیا۔

اسرائیلوں کا پیچھا کرتی ہوئی فوج کی خاکہ کشی

اسرائیلی بحرِقلزم کے پاس خیمہ زن ہوئے۔ جب اُنہوں نے مصریوں کو آتے دیکھا، تو وہ ڈر گئے۔ موسیٰ نے کہا کہ خُداوند ان کی حفاظت کرے گا۔

بحرِ قُلزم کو دو حصے کرتے ہُوئے موسیٰ کی خاکہ کشی

موسیٰ نے اپنا عصا اوپر اُٹھایا، اور خُداوند نے سمندر کو دو حصے کر دیا۔ اسرائیلی خشک زمین پر سے گزر گئے۔

بحرِقلزم مصری فوج پر اُچھلتے ہوئے کی خاکہ کشی

جب بنی اسرائیل سمندر کے اُس پار محفوظ ہو گئے، تو پانی واپس آ گیا اور لشکر کو ڈبو دیا۔ آخرکار اسرائیلی آزاد ہو گئے تھے۔

رنگ بھرو صفحہ

یِسُوع مسِیح میرے واسطے جی اُٹھا تھا

رنگ بھرو صفحہ نجات دہندہ کی خالی قبر کی پی ڈی ایف

خاکہ کشی از آڈری ڈے۔ صرف کلِیسیائی استعمال کے لیے نقل کیا جا سکتا ہے۔

اِس ایسٹر اور سارا سال یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟