فرینڈ
نُوح اور کشتی
فروری 2026 فرینڈ


”نُوح اور کشتی،“ فرینڈ، فروری 2026، 46–48۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، فروری 2026

نُوح اور کشتی

بھیڑوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے نُوح اور اُس کے خاندان کی تصویر

نُوح اور اُس کے خاندان نے خُداوند کی فرماں برداری کی۔ باقی سب لوگ بہت بدكار تھے۔ خُداوند نے نُوح کو بتایا کہ اگر لوگ توبہ نہ کریں تو پوری زمین پر طوفان آئے گا۔

نُوح مُنادی کرتے ہُوئے

نُوح نے لوگوں کو بتایا کہ خُداوند اُن سے محبّت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ توبہ کریں اور یِسُوع مسِیح پر ایمان لائیں۔ وہ سننے کو تیار نہ تھے۔

نُوح اور اُس کا خاندان کشتی تعمیر کرتے ہوئے

خداوند نے نُوح کو ایک بڑا جہاز بنانے کا حُکم دیا جِسے کشتی کہا جاتا ہے۔ کشتی نُوح کے خاندان کو سیلاب کے دوران محفوظ رکھے گی۔

جانور كشتی کے اندر جا رہے ہیں

نوح کا خاندان کشتی میں کھانا لایا۔ خُداوند نے کشتی میں رکھنے کے لیے ہر قسم کے کم از کم دو جانور نُوح کے پاس بھیجے۔ پھر بارش ہونا شروع ہو گئی۔

سمندر میں تیرتی ہوئی کشتی

40 دن اور 40 راتیں بارش ہوتی رہی۔ ایک سیلاب نے زمین کو ڈھانپ لیا، جیسا کہ خداوند نے خبردار کیا تھا۔

نُوح اور اُس کا خاندان کشتی کے اندر

نُوح کا خاندان اور کشتی کے اندر تمام جانور محفوظ طریقے سے پانی پر تیرتے رہے۔

نُوح کا خاندان اور جانور زمین پر کھڑے ہو کر قوس قزح کو دیکھ رہے ہیں

جب سیلاب ختم ہوا، تو کشتی خُشک زمین پر اُتری۔ نُوح اور اُس کے خاندان نے خُدا کا شُکر ادا کیا کہ اُس نے اُن کی حفاظت کی۔ خُداوند نے وعدہ کیا کہ وہ زمین کو پھر کبھی سیلاب سے تباہ نہیں کرے گا۔ اُس نے اپنے وعدے کی یاد دہانی کے طور پر قوس قزح بھیجی۔

رنگ بھرو صفحہ

خُداوند کے نبی کی پیروی کرنا مجھے برکت دے گا

صفحہ پی ڈی ایف

آڈری ڈے کی تصویر کشی

آپ نبی کی پیروی کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟