ماہانہ فرینڈ پیغام، جُون 2025
کرٹ لینڈ ہَیکل کی تعمیر
خُداوند نے جوزف سمتھ کو بتایا کہ اب کرٹ لینڈ، اوہائیو، یو ایس اے، میں ہَیکَل تعمیر کرنے کا وقت ہے۔ یہ ایک خاص جگہ ہو گی جہاں خُداوند اپنے لوگوں سے ملاقات کرے گا اور اُن کے ساتھ وعدے کرے گا۔
مُقدّسین نے ہیکل کی تعمیر شروع کی۔ اِس پر بہت زیادہ رقم خرچ ہُوئی اور اِس میں بُہت محنت لگی۔ مگر وہ خُداوند کی برکات پانے کے لیے پُر جُوش تھے۔
جب مُقدّسین نے ہَیکَل پر کام کیا، تو اُن کے پیسے ختم ہونے لگے۔ اُنہوں نے خُدا سے مدد کی التجا کی۔
کیرولائن ٹیپٹس نامی ایک عورت اور اُس کے خاندان نے بہت زیادہ رقم بچائی ہُوئی تھی۔ اُنہوں نے کلِیسیا کو ہیَکل کی تعمیر میں مدد کے لئے رقم اُدھار دی۔
مُقدّسین نے سخت محنت کی۔ کچھ نے پتھروں سے بھری ویگنیں چلائیں۔ دوسروں نے مزدوروں کے لئے کپڑوں اور خوراک کا بندوبست کیا۔
بچّوں نے ٹوٹے شیشے کے ٹکڑے جمع کیے تاکہ اُن کو پیسا جائے اور ہَیکَل کی دیواروں پر لگایا جائے تاکہ وُہ سورج کی روشنی میں چمکیں۔
جلد ہی ہیکل کی تعمیر ختم ہو گئی! مُقدّسین خُداوند کے گھر کے اندر جانے کے لیے بہت پُر جُوش تھے تاکہ اُن برکات کو پا سکیں جِس کا اُس نے اُن سے وعدہ کیا تھا-
رنگ بھرو صفحہ
خُداوند جانتا ہے کہ مَیں کون ہُوں اور وہ مُجھ سے پیار کرتا ہے
خاکہ کشی از کوری ایگبرٹ
بیضوی دائرے میں اپنا چہرہ بنائیں۔ آپ کو کیسے پتہ ہے کہ یِسُوع مسِیح آپ سے پیار کرتا ہے؟
© 2025 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 19/6۔ منظُوری برائے ترجمہ: 19/6۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, June 2025. Urdu. 19643 434