”جوزف سمِتھ سونے کے اَوراق حاصل کرتا ہے،“ دوست، فروری 2025، 26–28۔
”میں گواہ بن سکتا ہوں کہ مورمن کی کتاب سچی ہے،“ فرینڈ، فروری 2025، 48۔
ماہانہ فرینڈ پیغام، فروری 2025
جوزف سمِتھ سونے کے اَوراق حاصل کرتا ہے
آپ اِس کہانی کو جوزف سمِتھ—تاریخ 28:1–60 میں پڑھ سکتے ہیں۔
پہلی رویا کے تین سال بعد، جوزف سمِتھ نے جو چند غلطیاں کیں اُن کے بارے میں بُرا محسوس کیا۔ اُس نے آسمانی باپ سے اس بارے میں دُعا کی۔
جب جوزف دُعا کر رہا تھا، تو روشنی نے کمرے کو معمُور کر دیا۔ اُس نے ایک فرشتہ کو ہوا میں کھڑے دیکھا۔ فرشتے کا نام مرونی تھا۔
مرونی نے کہا کہ ایک کِتاب سونے کے اَوراق یا پلیٹوں پر بنی ہے۔ اُسے جوزف کے گھر کے قریب ایک پہاڑی میں دفن کِیا گیا تھا۔ کِتاب اُن لوگوں کے بارے میں تھی جو بُہت پہلے امریکہ میں رہتے تھے۔ مرونی نے کہا کہ خُدا کتاب کا ترجمہ کرنے میں جوزف کی مدد کرے گا۔
جوزف پہاڑی پر گیا اور ایک بھاری چٹان کے نیچے اُسے سونے کے اَوراق ملے۔ مرونی آیا اور کہا کہ جوزف انہیں ابھی تک لینے کے لیے تیار نہیں تھا۔
مرونی فرشتہ جوزف سے پہاڑی پر مِلا اور اُسے اَوراق دیے۔ مرونی نے جوزف کو بتایا کہ وہ اُنھیں محفوظ رکھے۔
جوزف نے اَوراق کا ترجمہ انگلش میں کرنا شُروع کِیا۔ اُس نے خاص آلات استعمال کیے جو خُدا نے اُس کی مدد کے لیے تیار کیے تھے۔ کتاب 1830میں مورمن کی کتاب کے نام سے شائع ہوئی۔ یہ یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں سِكھاتی ہے۔
رنگ بھرو صفحہ
میں گواہ ہو سکتا ہوں کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے
خاکہ کشی از کوری ایگبرٹ
آپ مورمن کی کتاب میں یِسُوع مسِیح کے بارے میں سیکھنے میں دوسروں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
© 2025 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 19/6۔ منظُوری برائے ترجمہ: 19/6۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, February 2025. Urdu. 19641 434