Guatemala: Recess

بہتر غِذائیت کے ذریعے خُدا کے بچّوں کی دیکھ بھال کرنا

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اَرکان کی حیثیت سے، ہم پُوری دُنیا میں خُدا کے تمام بچّوں کی دیکھ بھال کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ اِس کوشش کے حصّہ کے طور پر، یہ ہمارا مقصد ہے کہ بچّوں کی خدمت اور دیکھ بھال کریں تاکہ وہ اپنے پورے مقدور تک پہنچ پائیں۔

اَنجُمنِ خواتین کی عمُومی صدر، کمیل این جانسن

بچّوں کی غِذائیت کا تعارُف

غِذائیت کی اَہمیت

دُنیا بھر میں بُہت سے بچّے غِذائی قِلت کے اَثرات کا شِکار ہیں۔ صحت مند غِذائیت دِماغ، جِسم اور مدافعتی نِظام کی مُناسب نشوونُما کے لیے اَہم ہے، بالخصُوص حمل کے وقت سے لے کر 2–3 سال کی عُمر تک۔ اگر اِس دوران میں بچّے کو مُناسب غِذائیت نہیں مِلتی، تو بچّے کا دِماغ اور جِسم اُس طرح نشوونُما نہیں پائے گا جس طرح کہ اُسے ہونا چاہیے۔

بچّوں کی جامع نِگہداشت

کلِیسیا نے بچّوں کی جامع غِذائی نِگہداشت تک رَسائی، غِذائیت سے بھرپُور خوراک، پینے کا صاف پانی، مقامی طِبی خِدمات تک مُعاون رَسائی، اور بچّوں کی نشوونُما میں مُعاون دیگر عوامِل سمیت توجہ مرکُوز کی ہے جو بچّے کی نشوونُما کی صلاحیت کو پُورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

والدین اور رہنماؤں کے لیے وسائل

کلِیسیا نے کئی ہدایت نامے تیار کِیے ہیں، جو والدین اور رہنماؤں دونوں کے لیے تجاویز اور معلُومات پیش کرتے ہیں کیوں کہ وہ بچّوں اور خاندانوں کی مُعاونت کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہدایات کو موضُوع کے مُطابق ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا نیچے دِیے گئے لِنک سے اِن سب کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

خاندانوں کے لیے ہدایات

راہ نُماؤں کے لیے ہدایات

غِذائی قِلت کی علامات کو پہچانناغِذائی قِلت کی علامات کو پہچاننا
ہیلتھ کلِینک میں غِذائی قِلت کا عِلاج کرتے ہُوئے کیا توقع کی جائےہیلتھ کلِینک میں غِذائی قِلت کا عِلاج کرتے ہُوئے کیا توقع کی جائے
بچّوں کے لیے صحت بخش خوراکبچّوں کے لیے صحت بخش خوراک
ماں کا دُودھ پِلاناماں کا دُودھ پِلانا
بچّوں کے لیے صحت مند ذہنی نشوونُمابچّوں کے لیے صحت مند ذہنی نشوونُما
باغبانیباغبانی
پینے کا صاف پانیپینے کا صاف پانی
محفُوظ کھانے کی تیاری
اِنسانی فُضلہ کو ٹِھکانے لگانے کے محفُوظ طریقے
دانتوں کی صحت
ہاتھ دھونا
کھانے کا روزنامچہ
محفُوظ کھانے کی تیاری
اِنسانی فُضلہ کو ٹِھکانے لگانے کے محفُوظ طریقے
دانتوں کی صحت
ہاتھ دھونا

Malnutrition Resources

Wellness and Nutrition

Prácticas de higiene y seguridad

دیکھیے کلِیسیا مُعاونت کے لیے کیا کر رہی ہے

شامِل ہوں

دُنیا بھر کی برادریوں میں بچّوں کو غِذائی قِلت کا سامنا ہے۔ بچّوں کی غِذائیت کے مُتعلق مزید جاننے کے لیے نیچے دِیے گئے وسائل کا اِستعمال کریں، یہ ہمارے خاندانوں پر کیسے اَثر اَنداز ہوتی ہے، اور آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں۔

مَیں کیسے شامِل ہو سکتا ہُوں؟

رُوح کی جانب سے دُعا اور راہ نُمائی کے وسیلے، آپ اپنی برادری میں خاندانوں کی مدد کرنے کے طریقے ڈھُونڈ سکتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، آپ بڑی فیاضی سے روزے کا ہدیہ دے سکتے ہیں، مقامی کھانے کے لنگر میں رضاکارانہ طور پر کام کر سکتے ہیں، یا اپنے پڑوسی کے لیے غِذائیت سے بھرپُور کھانا بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے عِلاقے میں دَستیاب ہے، تو آپ JustServe.org پر جا کر اور بچّوں کی غِذائیت یا بُھوک سے مُتعلق منصُوبوں کو تلاش کر کے اِس کاوِش میں شامِل ہو سکتے ہیں۔